• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے حجر اسود کا خول تیار کرنے والے پاکستانی محمد عاشق حسین انتقال کر گئے ، ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا ؟

by ویب ڈیسک
مئی 23, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے حجر اسود کا خول تیار کرنے والے پاکستانی محمد عاشق حسین انتقال کر گئے ، ان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے تھا ؟
0
SHARES
411
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنے والی کمپنی کے مالک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عاشق حسین کے انتقال پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستان کمیونٹی نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
محمد عاشق کا تعلق پاکستان کے احمد پور شرقیہ، ضلع بہالپور سے تھا ان کے والد کا نام ملک غلام قادر تھا وہ والی ریاست بہالپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں سنار کا کام کرتے تھے۔
کعبے کا طواف ہے جب تک، دنیا قائم ہے تب تک
محمد عاشق بھی بہترین کاریگر تھے اور بہترین ڈیزائنر بھی تھے لیکن بہتر مستقبل کی خاطر اس کے والد انھیں سعودی عرب بھیجنا چاہتے تھے جبکہ والدہ انھیں اپنے پاس رکھنا چاہتی تھیں۔
والد کی خواہش کا پاس رکھتے ہوئے محمد عاشق اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے سعودی عرب جانے کو تیار ہوگئے، 1970ء میں والد نے 900 روپے کا بحری جہاز کا ٹکٹ دلایا، چند سو ریال ان کی جیب میں رکھے اور انہیں 18 برس کی عمر میں مدینہ منورہ روانہ کردیا تھا۔
مدینہ منورہ میں ان کی پہلی نوکری بطور چرواہا تھی، بعدازاں وہ جیولری ڈیزائننگ کے کام سے وابستہ ہوگئے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے محمد عاشق کا شمار سعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں ہونے لگا۔
رواں ماہ کے آغاز میں محمد عاشق نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تنصیب ان کے ہاتھوں ہوئی ہے، 200 کلو سونے سے بنے بیت اللہ شریف کے دروازے کی تعمیر و تنصیب کی سعادت ان کی کمپنی کو حاصل ہوئی۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ خانہ کعبہ کی چھت سے بارش کے پانی کو نیچے لانے کے لیے رحمت کا پرنالہ بھی محمد عاشق کی کمپنی نے ہی تیار اور تنصیب کیا۔
محمد عاشق نے بتایا تھا کہ 1978 میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا تھا جس نے بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا۔
بعدازاں دروازے کی تنصیب کے دوران کچھ تکنیکی مسائل پیدا ہوئے جس کے بعد سعودی حکومت نے یہ کام سعودی کمپنی رئیسکو کو دے دیا اور اس کمپنی کے پارٹنر پاکستانی شہری محمد عاشق بھی تھے۔
انہوں نے پوری دلجمعی سے بیت اللہ شریف کے دروازے کو 200 کلو سونے سے بنایا تھا، اس کی تنصیب دن رات کی محنت سے 15 روز میں مکمل ہوئی۔
علاوہ ازیں حجرِ اسود کا چاندی کا خول بھی محمد عاشق کی ٹیم نے ڈیزائن اور نصب کیا، محمد عاشق نے اِن خدمات کے صلے میں خانہ کعبہ کی وہ مٹی بطور سعادت مانگی تھی جو خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کی تنصیب کے دوران جمع ہوئی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

بڑے دوست ملک کا پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، قیمت کتنی کم ہونے جا رہی ہے ؟ 

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا

مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس: آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈر طلب، تحریری حکم نامہ جاری

مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس: آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈر طلب، تحریری حکم نامہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In