• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, مئی 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بڑے دوست ملک کا پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

by ویب ڈیسک
مئی 23, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 
0
SHARES
66
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کردیے۔
اماراتی سرکاری خبر ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان میں اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کرنےکا اعلان کیا ہے۔
وام کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان آج اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمدبن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ شریک تھے۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل ابوظبی میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، قیمت کتنی کم ہونے جا رہی ہے ؟ 

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا

مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس: آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈر طلب، تحریری حکم نامہ جاری

مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس: آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈر طلب، تحریری حکم نامہ جاری

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In