• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی لیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے ، ان کے کیریئر پر ایک نظر

by ویب ڈیسک
مئی 26, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاکستانی لیجنڈ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے ، ان کے کیریئر پر ایک نظر
0
SHARES
171
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے معروف سینئر اداکار، ہدایتکار اور صداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔ صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
طلعت حسین کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی، ان کی تدفین ڈیفنس 8 کے قبرستان میں کی گئی۔
نماز جنازہ میں اداکار شبیرجان، منور سعید، جاوید شیخ، سلیم شیخ، شہزاد رضا، نبیل سمیت دیگر اداکار شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ سابق صدر عارف علوی اور میئرکراچی مرتضٰی وہاب سمیت دیگر معروف شخصیات بھی جنازے میں شریک ہوئیں۔
طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔
صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔
احمد شاہ نے کہا کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیرملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
طلعت حسین نے ماہر تعلیم پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کے والد تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
طلعت حسین کے کیرئیر پر ایک نظر:
طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔
لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا جنہوں نے بعدازاں برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔
سینئر اداکار کو 2021 میں ستارہ امتیاز (اسٹار آف ایکسیلنس) اور 1982 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انہیں 2006 میں نارویجن فلم ‘امپورٹ ایکسپورٹ’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے امانڈا ایوارڈ اور فلم ‘مس بینکاک’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے 1986 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض واپس کردیا

عراق نے آئی ایم ایف کا تمام قرض واپس کردیا

اسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتہ طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی

اسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتہ طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ، این ڈی ایم اے کی طرف سے الرٹ جاری ، شہروں کے نام سامنے آگئے

پاکستان میں گرمی کی شدید لہر، آخر اچانک اتنی گرمی کیوں پڑنے لگی اور یہ کیفیت کب تک برقرار رہے گی ؟ جانیں 

پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In