• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی ایک ہزار طلبا کو سرکاری خرچ پر چین بھیجنے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
جون 8, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاکستانی ایک ہزار طلبا کو سرکاری خرچ پر چین بھیجنے کا فیصلہ
0
SHARES
83
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک ہزار طلباء و طالبات کو زراعت کی جدید تربیت کے لیے چین کے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، آج انہوں نے چین کے شہرشی-آن میں قائم یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا اس دوران انہوں ںے اس بات کا فیصلہ کیا۔ انہوں ںے پاکستانی سفیر اور متعلقہ حکام کو چینی حکام سے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیرِ اعظم نے نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی کو پاکستان میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی اور کہا کہ حکومتِ پاکستان اس معاملے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
دورے میں وزیرِ اعظم کو بیس کے مختلف حصوں اور پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کروایا گیا۔ وزیرِ اعظم کو پاکستانی پویلین میں پاکستانی مصنوعات بھی دکھائی گئیں۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں 26 ممالک زرعی تحقیق میں تعاون کرتے ہیں، پاکستان سب سے پہلا ملک تھا جس نے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں تعاون شروع کیا۔
بریفنگ میں پاکستانی سائنس دانوں اور تحقیق میں شرکت کرنے والی پاکستانی یونیورسٹیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے، پاکستانی زرعی مصنوعات اور ان کی پراسیسنگ سے ملکی برآمدت میں اضافہ کرسکتا ہے جو کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم کو جدید پلانٹ پروڈکشن فیکٹری کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں زراعت کے عمودی طریقہ کار کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
امریکہ کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کی گرفتاری، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 

کیا آپ کو علم تھا کہ بچی کے والدین زندہ ہیں ؟ صارم برنی کے جواب پر عدالت کا حیرت کا اظہار، صارم برنی کیس میں نئے انکشافات

نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل نےکرایہ بڑھادیا

نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل نےکرایہ بڑھادیا

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بری خبر

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بری خبر

سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں

حج کا موقع، مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا

امریکہ میں پاک بھارت میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے ’’ عمران خان کو رہا کر و‘‘ کا بینر لہرا دیا گیا

امریکہ میں پاک بھارت میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے ’’ عمران خان کو رہا کر و‘‘ کا بینر لہرا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In