• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کیا آپ کو علم تھا کہ بچی کے والدین زندہ ہیں ؟ صارم برنی کے جواب پر عدالت کا حیرت کا اظہار، صارم برنی کیس میں نئے انکشافات

by ویب ڈیسک
جون 8, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
امریکہ کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کی گرفتاری، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
2.2k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کی سیشن کورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ کیس میں وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سماجی کارکن صارم برنی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ایف آئی اے نے ملزم صارم برنی کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا ۔ایف آئی اے کے وکیل نے ملزم صارم برنی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ افشین نے بچی کو مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا، مدیحہ نے بچی کو دوسری خاتون بشریٰ کو فروخت کیا، فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا، ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، سوال کا صحیح جواب نہیں دے رہا، 20 سے زائد متاثرین ہیں جن کی نشاندہی کرنی ہے، ملزم تعاون نہیں کر رہا۔
عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ بچی حیاء کو گود لینے والے نے کتنے پیسے لیے۔ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ جس نے بچی گود لی ہے اس نے 3 ہزار ڈالرز دیے ہیں۔عدالت نے سوال کیا کہ پیسوں سے متعلق کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے، ان کیمرا ٹرائل کیا جائے، اس میں منظم گروہ ملوث ہے، مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے، ڈیجیٹل، فنانشل اور امریکی انٹیلی جنس سے ریکارڈ مانگا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا بچیوں کے حقیقی والدین زندہ ہیں؟ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ بچیوں کے والدین زندہ ہیں، ان کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
ملزم صارم برنی کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ فیملی سے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے بچی ہم نے خود دی ہے، ایف آئی اے والے اس کیس کی ڈھائی ماہ سے انکوائری کر رہے ہیں، جس کی بچی تھی اس خاتون کو ایف آئی اے والے بلیک میل کر رہے تھے، جو مناسب سوال ہو گا ملزم جواب دے گا۔
ملزم صارم برنی نے کہا کہ میرے پاس موبائل میں شواہد ہیں، میں نے کہا ملک سے باہر ہوں واپس آکر جواب دوں گا۔عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ جب آپ کو پتہ تھا بچی کے حقیقی والدین زندہ ہیں تو جھوٹ کیوں بولا۔ملزم صارم برنی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا۔عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادارے کے سربراہ ہیں آپ کو کیسے نہیں پتہ تھا۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم صارم برنی کا بیان میرے چیمبر میں ابھی ریکارڈ کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے صارم برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صارم برنی کو کچھ روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل نےکرایہ بڑھادیا

نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل نےکرایہ بڑھادیا

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بری خبر

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کیلئے بری خبر

سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں

حج کا موقع، مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا

امریکہ میں پاک بھارت میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے ’’ عمران خان کو رہا کر و‘‘ کا بینر لہرا دیا گیا

امریکہ میں پاک بھارت میچ کے دوران ہوائی جہاز کے ذریعے ’’ عمران خان کو رہا کر و‘‘ کا بینر لہرا دیا گیا

کہاں گئے تین سو یونٹ مفت دینے کے اعلانات؟ ہتک عزت بل، کسانوں سے گندم نہ خریدنا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے، احمد خان بھچر

کہاں گئے تین سو یونٹ مفت دینے کے اعلانات؟ ہتک عزت بل، کسانوں سے گندم نہ خریدنا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے، احمد خان بھچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In