• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم سمیت عسکری حکام کی شرکت

by ویب ڈیسک
جون 10, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
لکی مروت میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم سمیت عسکری حکام کی شرکت
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔
لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔
بعد ازاں کیپٹن الیاس فراز کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے چونیاں پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے شہیدوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیپٹن فراز الیاس کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔
شہباز شریف نے کیپٹن فراز الیاس شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ شہادت کا رتبہ اللہ کسی کسی کو بخشتا ہے، کیپٹن فراز کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہید زندہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم نے کیپٹن فراز الیاس کے گاؤں کا نام شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔
حملے میں شہید ہونے والے دیگر افسران اور جوانوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا انکشاف، کچے میں تعینات پولیس آفیسرز عوام کو کیسے لوٹتے تھے ؟

پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا انکشاف، کچے میں تعینات پولیس آفیسرز عوام کو کیسے لوٹتے تھے ؟

اسلام آباد کیپٹل سٹی کے 18تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتی پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرصدارت اہم اجلاس ، ایس ایچ اوز کو اہم ٹاسک سونپے گئے

اسلام آباد کیپٹل سٹی کے 18تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تعیناتی پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرصدارت اہم اجلاس ، ایس ایچ اوز کو اہم ٹاسک سونپے گئے

پاک بھارت مقابلے میں شاندار بولنگ کرنے والے نسیم شاہ بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، بھارتی کرکٹرز نسیم کا کندھا تھپتھپاتے رہے

پاک بھارت مقابلے میں شاندار بولنگ کرنے والے نسیم شاہ بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، بھارتی کرکٹرز نسیم کا کندھا تھپتھپاتے رہے

پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا اندارج،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

ایک ماہ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دینے والے محسن نقوی 10روز میں ہی پھٹ پڑے ، ٹیم میں بڑی سرجری اور نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا اعلان

سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے نو منتخب نمائندوں کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ 88ہزار روپے ہونے کا دعویٰ ، در حقیقت ایک ایم این اے کی تنخواہ اور مراعات کیا کیا ہیں ؟ تفصیلات جانیں 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی 3ماہ کے اندر اندر قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی پیشگوئی،باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In