• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ، سندھ کا بجٹ پیش

by ویب ڈیسک
جون 14, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ، سندھ کا بجٹ پیش
0
SHARES
138
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 959 ارب روپے کے نمایاں ترقیاتی اخراجات کی تجویز اخراجات کا 31 فیصد ہے،متوازن بجٹ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور غریبوں کیلئے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے۔
صوبے کی کل متوقع آمدنی 3 کھرب روپے ہے،وفاقی منتقلی 62فیصد اور صوبائی وصولیاں 22فیصد ہیں،22 ارب روپے کی کرنٹ کیپٹل وصولیاں اور 334 ارب روپے کی غیر ملکی پراجیکٹ امداد ہے،وفاقی گرانٹس PSDP میں 77 ارب ، غیر ملکی گرانٹس 6 ارب اور کیری اوور کیش بیلنس 55 ارب روپے شامل ہیں۔
662ارب روپے کی صوبائی وصولیوں میں 350 ارب روپے کی سروسز پر سیلز ٹیکس ہے،269 ارب روپے کے جی ایس ٹی کے علاوہ ٹیکس اور 42.9 ارب روپے کی صوبائی نان ٹیکس وصولیاں شامل ہیں۔
63فیصد یعنی 1.9 ٹریلین روپے کرنٹ ریونیو کی طرف جاتا ہے،6 فیصد یعنی 184 ارب روپے کرنٹ کیپٹل اور باقی31 فیصد یعنی 959 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص ہیں۔
تنخواہوں کا سب سے بڑا حصہ38فیصد ہے، اس کے بعد گرانٹس 27 فیصد مختلف پروگراموں کیلئے ہیں،غیر تنخواہ کے اخراجات 21 فیصد میں آپریشنل اخراجات، منتقلی، سود کی ادائیگی اور مرمت شامل ہیں۔
ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد موجودہ اخراجات کے بقیہ 14 فیصد ہیں،کرنٹ کیپٹل کے اخراجات میں 42 ارب روپے کی رقم قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہے،دیگر کی ادائیگی اور سرکاری سرمایہ کاری کیلئے 142.5 ارب روپے شامل ہے۔
334 ارب روپے فارن پراجیکٹ اسسٹنس کیلئے مختص ہیں،77 ارب روپے کی PSDP کے ذریعے دیگر وفاقی گرانٹس بھی شامل ہیں۔
بجٹ میں 55 ارب روپے ڈسٹرکٹ ADP کیلئے مختص کئے گئےہیں،سندھ کے صوبائی بجٹ میں سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیم کو سب سے زیادہ 519 ارب روپے ملتے ہیں جس میں 459 ارب موجودہ آمدنی کے اخراجات کیلئے ہیں،صحت کیلئے 334 ارب روپے رکھے ہیں جس میں 302 ارب روپے موجودہ اخراجات کیلئے مختص ہیں۔
لوکل گورنمنٹ 329 ارب روپے کے مجوزہ بجٹ کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے،بجٹ میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے اہم شعبوں کیلئے بھی اہم وسائل مختص کیے گئے ہیں،زراعت کیلئے 58 ارب روپے بشمول 32 ارب روپے موجودہ اخراجات مختص ہیں۔
توانائی کیلئے 77 ارب روپے سمیت جاری اخراجات کیلئے 62 ارب روپے مختص ہیں،آبپاشی کیلئے 94 ارب روپے سمیت موجودہ اخراجات کیلئے 36 ارب روپے مختص ہیں،ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 30 ارب روپے رکھے ہیںْ

ٹرانسپورٹ کیلئے 56 ارب روپے مختص کئے گئے ،ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے مختص کئے ہیں،ایس جی اینڈ سی ڈی کیلئے 153 ارب روپے رکھے گئے ہیں،داخلہ کیلئے 194 ارب روپے شامل ہیں۔
ریلیف کے اقدامات:
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سندھ کے صوبائی بجٹ میں سماجی و معاشی بہبود کو ترجیح دی گئی ہے،تنخواہ میں 22-30 فیصد اضافہ اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا مقصد مالی تحفظ کو تقویت دینا ہے،کم از کم اجرت میں 37,000 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔
34.9 ارب روپے کی ایک اہم رقم غریبوں کی مدد کیلئے مختص کی جارہی ہے،بجٹ میں شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے 116 ارب روپے سبسڈیز پروگرام شامل ہیں،محفوظ پناہ گاہ کو فروغ دینے کیلئے ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے 25 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
نئے اقدامات:
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی بجٹ تقریرمیں کہا کہ سندھ کا صوبائی بجٹ اپنی توجہ فوری امدادی اقدامات پر مرکوز کررہا ہے،کئی نئے اقدامات صوبے کی معیشت کی ترقی و سماجی بہبود کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔
12 ملین کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں،ملیر ایکسپریس کورنگی میں ایک انکلیوو کمپلیکس بنانے کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اس کمپلیکس میں تعلیم، بحالی، تربیت، رہائش، طبی خدمات، تفریح اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پولیس میں پہلی بار 485 پولیس اسٹیشن کے لیے مخصوص بجٹ مختص کیا گیا ہے،سولرائزیشن انیشیٹو کیلئے پانچ سالوں میں 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ،کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے حب کینال جیسی ایک نئی نہر کی تعمیر پر 5 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔
سندھ میں مزدوروں کیلئے مزدور کارڈ کے تحت 5 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں،بجٹ میں زراعت کیلئے 11 ارب روپے رکھے گئے ہیں،سماجی تحفظ کیلئے 12 ارب روپے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کیلئے 3.2 ارب روپے مختص ہیں،ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کیلئے 2 ارب روپے اور ڈی ای پی ڈی کیلئے 1.5 ارب روپے مختص ہیں۔
امدادی گرانٹس:
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بجٹ میں تعلیم و صحت کیلئے اہم گرانٹس کے ذریعے سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے،بڑی گرانٹس کی کل رقم 190 ارب روپے بنتی ہے،گرانٹس کی مد میں 35 ارب روپے سندھ بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں،فنڈنگ کا مقصد تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
یونان میں 4 ہزار سال پرانی پراسرار عمارت دریافت، عمارت کے اندر سے کیا کچھ ملا ؟

یونان میں 4 ہزار سال پرانی پراسرار عمارت دریافت، عمارت کے اندر سے کیا کچھ ملا ؟

اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ، ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89فیصد تک جا پہنچی، مختلف چیزوں کی تازہ ترین قیمتیں 

19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ، ہفتہ وار مہنگائی میں 1.30فیصد اضافہ

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول سستا کرنے کی تیاری ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

پاکستان کے اہم شہر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے 2بہنیں نہر میں جاگریں

پاکستان کے اہم شہر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے 2بہنیں نہر میں جاگریں

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 59پیسے فی یونٹ کمی، عوام کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In