• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی وہ واحد مسجد کونسی ہے جو سال میں صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ پر کھولی جاتی ہے ؟

by ویب ڈیسک
جون 15, 2024
in بلاگ
0
کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی وہ واحد مسجد کونسی ہے جو سال میں صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ پر کھولی جاتی ہے ؟
0
SHARES
644
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض ( نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں حج کے لئے موجود20 لاکھ سے زیادہ عازمین آج میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
حجاج سارا دن میدان عرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کریں گے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر مغرب اورعشاءکی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اوررمی کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے۔دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے عازمین کے قافلے بسوں اور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے جمعہ کی نصف شب کے بعد ہی منیٰ سے میدان عرفات کےلئے روا نہ ہوگئے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے الرحمہ پہاڑ پر چڑھنے اور اترنے کے لئے راستوں کو جدا کیا گیا تھا تاکہ آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اورحجاج کرام با آسانی پہاڑ پر چڑھ اور اتر سکیں۔رات کے آخری پہر جبل الرحمہ پر پہنچنے والے حجاج دعائوں میں مصروف رہے جبکہ حجاج کی بڑی تعداد مسجد نمرہ پہنچ گئی تھی، مسجد نمرہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے جو ہر سال صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ کو ہی کھولی جاتی ہے ، خطبہ حج ادا کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید میں یہاں ظہر اورعصر کی نمازیں اکٹھی ادا کی جاتی ہیں۔
میدان عرفات کا مکہ مکرمہ سے فاصلہ 21 کلو میٹرکے قریب ہے جو مکہ سے مشرق کی جانب طائف کے راستے میں واقع ہے، حج مقامات میں میدان عرفات وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر ہے۔مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کے ذریعے حجاج کو میدان عرفات سے مزدلفہ کے میدان میں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرتے ہی منیٰ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر 2 ہزار سے زائد فلسطینی حج ادا کر رہے ہیں۔رواں سال سعودی حکام نے صرف حج پرمٹ اور نسک کارڈ رکھنے والے عازمین کے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے کو یقینی بنانے کے لئے، اقدامات کو سخت کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے موثر ٹریفک اور سکیورٹی پلاننگ سے نمازیوں کو آسانی ملی ہے، وزارت صحت نے حجاج کرام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے 34,000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور انتظامی عملے کو متحرک کیا ہے۔730 ایمبولینسیں اور سات ایئر ایمبولینسیں بھی دستیاب ہیں جو طبی امداد فراہم کرتی ہیں اور لوگوں کو 189 مخصوص ہسپتالوں، طبی مراکز اور موبائل کلینکس میں سے کسی ایک تک لے جاتی ہیں۔وزارت نے کہا کہ سات جون سے اب تک اس کے طبی مراکز نے زائرین کے دل کے 180 آپریشن کئے ہیں اور 470 سے زائد نمازیوں کا ڈائیلاسز کیا گیا ہے۔
منگل تک 70,000 سے زیادہ زائرین وزارت کی طرف سے فراہم کردہ طبی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔
کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کے ساتھ ہی وزارت نے تمام زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ ’دھوپ اور گرمی سے بچنے کے لئے چھتری اور کافی مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔‘ اس سے قبل مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لئے تیار ہوجائیں۔معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کےلئے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو سکیں۔وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقدس مقامات کی مکمل تیاری کے ساتھ ہم تمام عازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ 14 جون سے مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے ، دنیا بھر سے آئے عازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے اور مالی اور جسمانی طور پر استطاعت رکھنے والے بالغ مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اس مذہبی فریضے کو ادا کرے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج

قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج

پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی

پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی

وڈیرے کاغریب شخص کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ، گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

وڈیرے کاغریب شخص کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ، گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

صدیوں قدیم روایت ’’الخلیف‘‘ آج بھی برقرار ، جانتے ہیں یوم عرفہ پر حجاج کے علاوہ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے والی یہ خوش قسمت خواتین کون ہیں ؟ 

صدیوں قدیم روایت ’’الخلیف‘‘ آج بھی برقرار ، جانتے ہیں یوم عرفہ پر حجاج کے علاوہ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے والی یہ خوش قسمت خواتین کون ہیں ؟ 

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، مزید کیا کچھ ہوگا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، مزید کیا کچھ ہوگا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In