• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قانون سب کیلئے برابر ، گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام، برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے 4 افراد کو سزا سنادی گئی

by ویب ڈیسک
جون 22, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
قانون سب کیلئے برابر ، گھریلو ملازمین کے استحصال کا الزام، برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے 4 افراد کو سزا سنادی گئی
0
SHARES
178
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) برطانیہ کے امیر ترین خاندان کے چار افراد کو گھریلو ملازمین کے استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے ہندوجا خاندان کے 4 افراد کو اپنے جنیوا کے ولا میں کام کرنے کیلئے بھارت سے لائے گئے گھریلو ملازمین کا استحصال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
رپورٹ کے مطابق پرکاش ہندوجا، ان کی اہلیہ کمل ہندوجا اور ان کے بیٹے اجے ہندوجا اور ان کی اہلیہ نمرتا کو ملازمین کا استحصال کرنے اور غیرقانونی ملازمت کے الزامات ثابت ہونے پر 4-4 سال اور ساڑھے 4 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گھریلو ملازمین کے استحصال کے الزام میں سزا یافتہ ہندوجا فیملی پر انسانی اسمگلنگ کے بھی الزامات ہیں۔
ہندوجا خاندان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارت سے لائے گئے گھریلو ملازمین کو 18 گھنٹے کی مشقت کی اجرت 8 ڈالر سے بھی کم ادا کی جوکہ سوئز قانون کے تحت مقررہ کم از کم اجرت کے دسویں حصے کے برابر بنتی ہے اور انہوں نےغیرقانونی طور پر ملازمین کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں رکھے۔
ہندوجا خاندان کے وکیل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مؤکلین کو سنائی گئی سزا پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہندوجا خاندان کی ملکیت کا تخمینہ 37 ارب پاؤنڈ ہے جبکہ وہ آئل، گیس اور بینکنگ سیکٹر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ہندوجا گروپ کا مالک ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سیاح کو تھانے لے جانا اہم غلطی ، پولیس حراست میں سیاح نے توہین مذہب سے انکار کیا، مدین واقعے پر وفاقی ادارے کی رپورٹ

سیاح کے ہولناک قتل بعد سوات، کالام کے تمام ہوٹلز ویران ، مختلف شہروں سے آئے سیاح واپس لوٹ گئے ،ہر طرف ہو کا عالم

خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ انتقال کرگئے

خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ انتقال کرگئے

لاڑکانہ میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور’’ دیو قامت موبائل فون ٹاور‘‘ لے اُڑے

لاڑکانہ میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور’’ دیو قامت موبائل فون ٹاور‘‘ لے اُڑے

گیری کرسٹن کی رپورٹ اہم قرار، کرکٹرز تنزلی پر سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتے ہیں، ذرائع

گیری کرسٹن کی رپورٹ اہم قرار، کرکٹرز تنزلی پر سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتے ہیں، ذرائع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In