اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیٹرول کی قیمت میں چار مرتبہ کمی کے بعد اب حکومت کی جانب سے اضافے کا امکان ہے۔ اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں یہ نئی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی تھی۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔