• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب حکومت نے ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی، ان درختوں کو تیزی سے کیوں کاٹا جا رہا تھا ؟ جانیں 

by ویب ڈیسک
جون 26, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پنجاب حکومت نے ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی، ان درختوں کو تیزی سے کیوں کاٹا جا رہا تھا ؟ جانیں 
0
SHARES
103
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے خوشاب میں ”پھلائی“ اور ”کاہو“ کے درخت کاٹنے پر پابندی لگاتے ہوئے فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمباکو کی بڑھتی مانگ کے باعث پھلائی اور کاہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جارہا تھا جس سے وادی سون کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق ضلع خوشاب میں پھلائی اور کاہو کے درختوں کی کٹائی اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 روز کیلئے ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا جو منگل 9 جولائی تک لاگو رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کا امریکی قرارداد پر نوٹس،  بڑا جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا امریکی قرارداد پر نوٹس، بڑا جواب دینے کا اعلان

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق؟ سوشل میڈیا وائرل پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق؟ سوشل میڈیا وائرل پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، سینئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، سینئر منیجر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

فواد چوہدری کی تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کی باتیں ، عمران خان نے اڈیالہ سے بڑا پیغام بھیج دیا

فواد چوہدری کی تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کی باتیں ، عمران خان نے اڈیالہ سے بڑا پیغام بھیج دیا

میرے سے سب سے بڑی غلطی بس ایک یہ ہوئی کہ میں نے فوج سے ۔۔۔۔! فواد چوہدری کے بڑے انکشافات

میرے سے سب سے بڑی غلطی بس ایک یہ ہوئی کہ میں نے فوج سے ۔۔۔۔! فواد چوہدری کے بڑے انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In