• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا وہ پہلا صوبہ جہاں پنشن ختم کر دی گئی ، نیا نظام متعارف

by ویب ڈیسک
جولائی 6, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
طاقتور حلقوں کی مخالفت: ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز بے اثر، پنشن بارے اہم خبر
0
SHARES
7.9k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے خیبرپختونخوا سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کرکے پہلے سے رائج پنشن نظام کو تبدیل کردیا، اور نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس نئی اسکیم کا اطلاق جون 2022 کے بعد آنے والے تمام ملازمین پر ہوگیا تھا لیکن سول بیوروکریسی پر ہونا باقی تھا۔ تاہم اب صوبائی بیوروکریسی میں شامل ہونے والے نئے افسران پر بھی اس کا اطلاق ہوگیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
نیا پنشن نظام کیا ہے؟
خیبرپختونخوا حکومت نے پرانا پنشن نظام ختم کرکے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے مطابق جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو ماہانہ پنشن نہیں ملے گی، بلکہ یکمشت ادائیگی کی جائے گی، جس کے لیے باقاعدہ الگ بینک اکاؤنٹ ہوگا تاکہ ادائیگی کے وقت خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔
صوبائی حکومت نے نئے پنشن نظام کو شراکت داری پنشن یا contributory pension کا نام دیا ہے۔ جس میں ملازمین سے ماہانہ ان کے اسکیل کے مطابق ایک خاص رقم کی کٹوتی ہوگی اور اس کے برابر صوبائی حکومت اپنا حصہ ڈالے گی۔
محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ صوبائی حکومت خصوصی پنشن بینک اکاؤنٹ کھول رہی ہے، جس سے بعد میں پنشن لینے والے ملازمین کو ادائیگی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پنشن کی ادائیگی خزانے پر بوجھ بن رہی تھی جس سے ترقیاتی کاموں پر اثر پڑ رہا تھا۔
شراکت داری نظام میں ادائیگی کس طرح ہوگی؟
محکمہ خزانہ کے ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ نئے ملازمین کو مدت ملازمت کے ختم ہونے کے وقت یا ملازمت چھوڑنے کے وقت پنشن کی ادائیگی ہوگی، جو ان سے ماہانہ کٹوتی کی بنیاد پر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ملازمین سے ان کے بنیادی پے اسکیل کی بنیاد پر ماہانہ سی پی فنڈ کی مد میں کٹوتی کی جائے گی اور اتنی ہی رقم حکومت ملازم کی پنشن میں جمع کرے گی، جو مدت ختم ہونے پر ملازم کو یکمشت ادا کردی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنشن اکاؤنٹ میں پڑی رقم کہیں اور خرچ نہیں کی جائے گی اور اس پر بینک سے منافع بھی ملے گا، جس سے ملازمین کو ادائیگی ہوگی اور خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت بھی نیا پنشن نظام لارہی ہے اور وہ بھی خیبرپختونخوا حکومت کو فالو کرے گی جس کے بعد پورے ملک میں پنشن کا یکساں نظام ہوگا۔
’نئے نظام میں یکمشت زیادہ رقم ملے گی‘
محکمہ خزانہ کے افسر نے بتایا کہ سی پی نظام کے تحت ماہانہ پنشن کی ادائیگی نہیں ہوگی لیکن یکمشت ادائیگی کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ رقم ملے گی۔ ’نئے نظام کے تحت ملازمین کو بلاسود قرضے کی سہولت بھی ہوگی تاکہ پنشن سے پہلے گھر بنانے کے علاوہ کوئی اور کام بھی کرسکیں‘۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان میں عید الفطر کس روز ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ملک میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟جانیں

بیرون ممالک بھیک مانگنے جانے والے پاکستانی بھکاریوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

بیرون ممالک بھیک مانگنے جانے والے پاکستانی بھکاریوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

بجلی کےبلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے والوں کی شامت آگئی

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں” پرو ریٹا بلنگ سسٹم‘‘ کے نفاذ سے لاکھوں صارفین کو اوور بلنگ ، دستاویزات سامنے آگئیں 

سائفر کیس : عمران خان / شاہ محمود کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری

شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا، وجہ کیا بنی ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In