• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملزم ترقی کر کے چور سے منشیات فروش بن گیا، سپریم کورٹ ججز کے99مقدمات میں نامزد ملزم بارے دلچسپ ریمارکس

by ویب ڈیسک
جولائی 15, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف
0
SHARES
315
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 99 مقدمات میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج ، عدالت عظمیٰ کے ججز کی جانب سے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم سے متعلق دلچسپ ریمارکس، بولے ملزم ترقی کر کے چور سے منشیات فروش بن گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 99 مقدمات میں نامزد ملزم ساجد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ساجد کو چرس فروخت کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ کیا ملزم کے خلاف کسی خریدار نے بیان دیا؟
ملزم ساجد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہے جبکہ پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے بتایا کہ ملزم 99 مقدمات میں نامزد ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ملزم کے 99 مقدمات میں نامزد ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ایسا کیسے ممکن ہے؟ کیا واقعی ملزم کے خلاف 99 مقدمات ہیں؟ اتنے مقدمات میں گرفتاری اور پھر ضمانت کے لیے ایک عرصہ درکار ہو گا۔
جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ بندہ ایماندار لگتا ہے جس کو 98 مقدمات میں ضمانتی بھی مل گئے، عام طور پر تو ایک مقدمے میں ضمانتی نہیں ملتا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا واقعی ملزم کے خلاف 99 مقدمات ہیں، جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کے خلاف پہلے چوری کے مقدمے ہیں، ملزم کے خلاف منشیات کا یہ پہلا مقدمہ ہے۔
جسٹس شہزاد ملک احمد خان نے ریمارکس دیے ملزم ترقی کرکے چور سے اب منشیات فروش بن گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہونے کی وجہ سے اکثر مقدمات میں پہچانا جاتا ہے، ملزم کے خلاف راوی روڈ تھانہ لاہور میں 12 مارچ 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ملزم ساجد کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Tags: سپریم کورٹ پاکستانمنشیات فروش
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عمران خان کی رہائی مشکل ، سپریم کورٹ فیصلے بعد اسمبلی کے پی ٹی آئی آزاد رہنمائوں کو کل رات سے وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبائو ڈالا جانے لگا ، سینئر صحافی حامد میر نے بڑے انکشافات کر دیے

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کہاں ہوا؟ سینئر صحافی حامد میر کا بڑا انکشاف

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا بڑا جواب

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا بڑا جواب

توشہ خانہ کیس ، نیب نے عدالت سے نوازشریف کو بری کرنے کی استدعا کر دی

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے خلاف نواز شریف کا بڑا اقدام

پابندی کسی صورت قبول نہیں ، اے این پی نے حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بچگانہ قرار دے دیا

پابندی کسی صورت قبول نہیں ، اے این پی نے حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بچگانہ قرار دے دیا

شہباز کی نواز سے 3 روز میں تیسری ملاقات، پی ٹی آئی پرپابندی سمیت کیا بات چیت ہوئی؟ اندر کی خبر

شہباز کی نواز سے 3 روز میں تیسری ملاقات، پی ٹی آئی پرپابندی سمیت کیا بات چیت ہوئی؟ اندر کی خبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In