اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے خلاف نواز شریف کا بڑا اقدام ۔پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے، درخواست لیگی صدر میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ن لیگ نے اپنی نظرثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کی ہے۔





