• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

مسقط:مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

by ویب ڈیسک
جولائی 16, 2024
in دنیا
0
مسقط:مسجد میں فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی
0
SHARES
1.2k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسقط(نیوز ڈیسک ) عمان کے دارالحکومت میں مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عمان کی الوادی الکبیر کے علاقے میں واقع امام علی مسجد میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔
مقامی میڈیا کا کہنا کہ فائرنگ کے وقت مجلس عزا جاری تھی۔
عمان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مسجد پرحملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں مار دیا گیا جب کی ایک پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کی۔
عمان پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کون لوگ یا کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔
ادھر عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ تاحال واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
خیال رہے کہ عمان کا تشخص ایک معتدل ملک کا ہے جہاں ایسے واقعات شاز و نادر ہوتے ہیں۔ جو علاقائی تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔
فائرنگ سے مسجد میں بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد افراد قدموں تلے کچل کر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک قرار دی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں فائرنگ کے وقت بڑی تعداد میں پاکستانی بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمان کے شہر مسقط کی مسجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہے جب کہ مزید 30 پاکستانی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تحریک انصاف پر کسی کا باپ بھی پاپندی نہیں لگا سکتا، گنڈا پور

90کی دہائی میں رحیم یار خان ، ملتان، مظفر گڑھ کی جیلوں میں جنم لینے والے دہشت ناک ڈکیت گروہ کی ہولناک کہانی ، ان کا سرغنہ صادق شاہ کون تھا

اجرتی قاتل اور خوفناک ڈاکو صادق شاہ کی گرفتاری کی 30سال پرانی ناقابل یقین کہانی ، صحافی قمر اقبال جتوئی کی زبانی

امریکی صدر جوبائیڈن خطرناک بیماری میں مبتلا ، تمام مصروفیات ترک کر دیں 

امریکی صدر جوبائیڈن خطرناک بیماری میں مبتلا ، تمام مصروفیات ترک کر دیں 

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آج ملک میں کہاں کہاں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

موجودہ حکومت کے بس 18ماہ باقی ؟ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کی شہباز حکومت اور عمران خان بارے بڑی پیش گوئی

موجودہ حکومت کے بس 18ماہ باقی ؟ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کی شہباز حکومت اور عمران خان بارے بڑی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In