• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 
0
SHARES
1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن پر طویل اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس مقدمات جلد نمٹانے کے لیے ایپلیٹ ٹربیونلز کی تعداد 100 تک بڑھانے اور ایپلیٹ ٹربیونلز کی کارکردگی جانچنےکے لیے ڈیش بورڈ تیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کے فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے اور پاکستان ریونیو آٹومیشن اتھارٹی میں اصلاحات سےمتعلق تجاویزپیش کرنےکی بھی ہدایت کی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، چار ماہ میں ٹیکس ریفنڈ میں 800 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے، ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے، اصلاحات کے متعلق ایف بی آر کےکئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر انتہائی افسوناک ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ مختلف عدالتوں اور ٹربیونلز میں 3.2 کھرب روپےکے 83 ہزار 579 مقدمات زیر التوا ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چار ماہ کے دوران مختلف عدالتوں نے تقریباً 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹائے جبکہ ٹیکس دینےکی استطاعت رکھنے والے 49 لاکھ افرادکی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی 49 لاکھ افراد میں سے دولتمند اور سرمایہ دار افراد کو ترجیحی بنیادوں پرٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور غریب طبقے پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تاجر دوست موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعےڈیڑھ لاکھ ریٹیلرز رجسٹر ہوچکے جبکہ کسٹمز آٹومیٹڈ اینٹری ایگزٹ سسٹم (اےای ای ایس) کی تیاری کے لیےکام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن نظام لایا جارہا ہے، ٹیلی کام سیکٹر سے اس نظام کا نفاذ کیا جاچکا ہے، سنگل سیلز ٹیکس کے ذریعے ایف بی آر ملک بھرکی ریونیو اتھارٹیز سے منسلک ہوجائےگا۔
وزیراعظم نے گودار بندرگاہ میں بھی اےای ای ایس نظام کےنفاذکی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا کہ اکتوبر 2024 تک ہر ٹیکس دہندہ کے لیے سنگل سیلز ٹیکس سسٹم لاگو کیا جائے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابراعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، پریکٹس کے دوران عبید شاہ کی گیندیں کھیلنے سے بھی قاصر

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران خان کی جیل میں ہونے والی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

قیام پاکستان کے بعد سے اب تک صرف 2 سالوں میں بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، بجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں 25روپے 76پیسے بڑھائے گئے

پچھلا جلسہ موخر ، اب کی بار جلسہ یا دھرنا ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا سرپرائز ، جولائی کی تاریخ دے دی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی، کن تین ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In