اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) رؤف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ایمپلائی۔۔ رؤف حسن کے کچھ ملک دشمن عناصر سے رابطے تھے۔۔لندن میں ایک ڈنر ہوا ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی؟وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے رؤف حسن کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پروگرام میں بیان دیا کہ رؤف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ایمپلائی ہیں۔ انہوں نے رؤف حسن کی جانب سے بطور انفارمیشن سیکریٹری تنخواہ لینے کے معاملے پر بیان دیا کہ کونسی جماعت میں انفارمیشن سیکریٹری کو تنخواہ ملتی ہے؟ پی ٹی آئی کے آئین میں تنخواہ لینا ہے تو بتادیں۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق رؤف حسن کے کچھ ملک دشمن عناصر سے رابطے تھے تاہم رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سراؤں کو پولیس نے ٹریس کرنے کی کوشش کی لیکن اب تک نہیں ہوسکے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں کچھ ڈائریکشن یہاں سے اور کچھ یہاں باہر سے آرہی تھی۔ لندن میں ایک ڈنر ہوا ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی؟





