کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، وہاں انسانوں کے درمیان محبت اور ہمدردی جیسے خوبصورت جذبوں کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔
اسی حوالے ایک باپ نے اپنے بچے کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک چھوٹا سا سیفٹی کیبن تخلیق کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ کیبن دو حصوں پر مشتمل ہے ایک حصہ بیگ جبکہ دوسرا حصہ الیکٹرک پریشر فین پر مشتمل ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے سیفٹی کیبن میں بند کرکے الیکٹرک پریشر فین سے ہوا مہیا کی جارہی ہے جبکہ اسے کیبن میں ڈالنے یا نکالنے کے لیے زپ کا استعمال کیا گیا ہے۔
کیبن کو زپ کے ذریعے مکمل سیل کیا گیا ہے، بچے کو کیبن میں ڈالنے یا نکالنے کے لئے زپ کا استعمال کیا گیا ہے۔
اسی طرح کیبن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے باپ دستانے چڑھا لیتا ہے تاکہ بچہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے۔
کیبن بیگ میں ڈال کر بچوں کو جہاں مرضی لے جائیں، اس کے استعمال سے بچوں کو کورونا جیسی وبائی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
بچے سے باپ کی محبت کی یہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں بہت پسند کی جا رہی ہے۔