• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بجلی معاملہ ،با ت ڈی چوک سے آگے نکل گئی ، ملک گیر تحریک کا خدشہ ، جماعت اسلامی/ پی ٹی آئی درمیان اتحاد ؟ حکومت کی ٹلی بجانے کا اعلان

by ویب ڈیسک
اگست 2, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بجلی معاملہ ،با ت ڈی چوک سے آگے نکل گئی ، ملک گیر تحریک کا خدشہ ، جماعت اسلامی/ پی ٹی آئی درمیان اتحاد ؟ حکومت کی ٹلی بجانے کا اعلان
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) ٹیکنیکل کمیٹی کا نتیجہ کیا نکلا،حکومت نے مطالبات مان لیے؟تحریک انصاف کیساتھ جماعت اسلامی کا ڈائیلاگ طے پا گیا؟سیکریٹری جنرل، جماعت اسلامی کی حکومت کو وارننگ۔ ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے بیان دیا کہ حکومتی مذاکرات کے پہلے ادوار کے اندر حکومت نے اصولی طور پر ہماری چیزوں سے اتفاق کیا تھا جس کے بعد حکومت نے کہا ہمارے پاس کوئی فسکل سپیس نہیں ہے، ہمیں کوئی راستہ نظر نہیں آتا اور کہا آپکی ڈیمانڈ جینوئن ہے۔
جماعت اسلامی سیکریٹری جنرل نے اپنی گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ئے کہا پھر ایک ٹیکنیکل کمیٹی کو تشکیل دیا گیا اس کمیٹی میں بھی ہماری تمام چیزوں سے اتفاق کر چکے ہیں۔
امیر العظیم نے بیان دیا نتیجہ نکل چُکا ہے کہ بجلی کی لاگت کم ہوسکتی ہے،یہ حکومت مان گئی ہے کہ آئی پی پیز کے کپئسٹی سرچارجز کے اوپر فورنزک آڈٹ ہوسکتا ہے اور دوبارہ سے بات چیت ہوسکتی ہے۔حکومت مان گئی ہے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کی سیلری پر ٹیکس سلیب لگایا گیا وہ ختم ہوسکتا ہےیہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
جماعت اسلامی سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ صرف ایکسپورٹ کے معاملے پر حکومت جانب سے تحفظات آئے ہیں۔
ٹیکنیکل کمیٹی میں حکومتی وزراء کی شرکت سے متعلق سوال پر امیر العظیم نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی بیوروکریٹ، ایف بی آر، پاور ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل ہیں۔ٹیکنکل کمیٹی میں ہم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا کہ کوئی مخصوص شخصیت ہو۔
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے دو ٹوک بیان دیا کہ اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ ہم کمیٹی کمیٹی کھیل لیں گئے اور جماعت اسلامی کا دل بہلا لیں گے اور ٹال دیں گئے تو ہم ٹال مٹول کے لیے تو نہیں آئے ہیں، ہم یہاں ٹلی بجانے کے لیے آئے ہیں اور اسکا مطلب یہ ہے کہ پھر چُھٹی کی جائے۔یعنی مُراد یہ ہے کہ حکومت کو ہر صورت ان مطالبات کو ماننا پڑھے گا، عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
سیکریٹری جنرل، جماعت اسلامی نے حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم یہ تحریک ختم نہیں کریں گئے، اگلے مرحلے میں پورے ملک میں پھیلائیں گئے۔یہ صرف ڈی چوک کا مسئلہ نہیں ہے، ہم پورے ملک کی عوام کو لے کر اس تحریک کو چلائیں گئے۔
ٹائم فریم حکومت کے رد عمل پر ہے، دو دن اور انتظار کر لیں گے، ہم بیٹھے ہوئے ہیں۔حکومت جلدی مچا رہی ہے کہ یہ دھرنا ختم ہونا چاہیے، تو یہ ان پر منحصر ہے، بیشک مطالبات قبول کرنے سے متعلق ہمارے ساتھ معاہدہ بھی نہ کریں صرف ایک واضح نوٹیفکیشن جاری کر دیں ۔
پی ٹی آئی وفد کی راولپنڈی دھرنے میں شرکت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد صرف شرکت کے لیے آج آیا تھا اور وہ شریک ہوگیا انہوں نے گفتگو بھی کی۔اس سے قبل ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ ڈائیلاگ ہوگیا ہے اور اس میں کہ اپنے اپنے پلیٹ فارموں پر جدوجہد رہے گی لیکن ایک دوسرے کے دھرنوں،سیمیناروں اور جلسوں میں جائیں گئے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
شہراقتدار سے بڑی خبر ، اسلام آباد کلب میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ان ہائوس اسکیموں پر خلاف ضابطہ 30 کروڑ روپے خرچ کیے گئے

شہراقتدار سے بڑی خبر ، اسلام آباد کلب میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ان ہائوس اسکیموں پر خلاف ضابطہ 30 کروڑ روپے خرچ کیے گئے

پیرس اولمپکس، تمام پاکستانی ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر، ارشد ندیم آخری امید، لڑکپن میں’’میاں چنوں کا شعیب اختر ‘‘ اپنے بے انتہاپسندیدہ کھیل کرکٹ کو چھوڑ کر جیولین تھروورکیسے بنا ؟ دلچسپ کہانی

پیرس اولمپکس، تمام پاکستانی ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر، ارشد ندیم آخری امید، لڑکپن میں’’میاں چنوں کا شعیب اختر ‘‘ اپنے بے انتہاپسندیدہ کھیل کرکٹ کو چھوڑ کر جیولین تھروورکیسے بنا ؟ دلچسپ کہانی

ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد، آصف مرچنٹ کون ہے ؟ اہم انکشافات

ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد، آصف مرچنٹ کون ہے ؟ اہم انکشافات

فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

ارشد شریف کیس کھلے گا، فیض کی گرفتاری شروعات ، اگلا نمبر بڑی بڑی پوزیشن پر بیٹھے لوگوں کے گینگ کا ، فوج کے قریبی فیصل واوڈانے بڑی خبریں دیدیں 

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

فوج کو ناقابل تردید شواہد مل گئے ؟ فیض کی گرفتاری پیچھے فوج کا بڑا پیغام، سابق ISIسربراہ کو کیا انتہائی سخت سزا دیے جانے کا امکان ہے ؟رافعہ زاہد کی رپورٹ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In