• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد، آصف مرچنٹ کون ہے ؟ اہم انکشافات

by ویب ڈیسک
اگست 6, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد، آصف مرچنٹ کون ہے ؟ اہم انکشافات
0
SHARES
319
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ٹرمپ سمیت اہم امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ، امریکی عدالت میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد، آصف مرچنٹ کون ہے ؟
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا۔ آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ وہ ایک ہٹ مین کے ساتھ امریکی حکام کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ایک بیان میں امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا تھا کہ 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکی سرزمین پر ایک سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے نیو یارک میں ایک ’ہِٹ مین‘ یعنی کرائے کے قاتل کو بھرتی کرنے کی بھی کوشش کی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 کے دوران آصف مرچنٹ نے ایران میں کچھ وقت گزارا اور اس کے بعد وہ پاکستان سے امریکہ آئے۔ آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر جس شخص سے رابطہ کیا اس نے نیو یارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی اطلاع دی تھی۔
عدالتی دستاویزات میں آصف مرچنٹ پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے جون کے اوائل میں اس مخبر سے نیو یارک میں ملاقات کی جس دوران انھوں نے اس شخص کو قتل کے منصوبے کی تفصیلات بتائی تھیں۔
مرچنٹ پر الزام ہے کہ اس منصوبے کے تحت ہدف کے گھر سے دستاویزات چُرائی جانی تھیں، مظاہرہ کیا جانا تھا اور ایک سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کا قتل کروایا جانا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انھوں نے جون کے دوران ایک ہِٹ مین سے ملاقات کی جو دراصل انڈر کور آفیسر تھے اور انھیں قتل کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی ایڈوانس ادائیگی کی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق آصف مرچنٹ مبینہ طور پر قتل کے منصوبے کی تکمیل سے قبل 12 جولائی کو امریکہ چھوڑنا چاہتے تھے اور انھوں نے اس سلسلے میں پرواز کی بُکنگ بھی کر رکھی تھی۔ مگر اسی روز امریکی حکام نے انھیں گرفتار کیا تاکہ وہ ملک نہ چھوڑ سکیں۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق مرچنٹ نے کرائے کے قاتل کو ( جو مخبر تھا ) رقم دبئی یا استنبول میں غیر رسمی نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کرنے کی پیشکش کی۔ دستاویزات میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ مرچنٹ کس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ایران میں مرچنٹ کی بیویاں ہیں، اور حالیہ برسوں میں اس نے عراق کا سفر کیا تھا۔
مخبر کے ساتھ بات چیت میں مرچنٹ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس کو قتل کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ ضرور کہا کہ وہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں یہ سب کر نا چاہتے ہیں ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مرچنٹ کا نشانہ عام لوگ نہیں بلکہ کچھ اہم سیاسی شخصیات تھیں تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔
مرچنٹ نے مخبر کو ذاتی طور پر ایران جانے کی ترغیب دی، اور کہا کہ اس نے قتل کی سازش کو "حتمی شکل دینے” کے لیے اعلیٰ حکام سے اجازت حاصل کر لی ہے۔
نیویارک کے ایک سفر کے دوران مرچنٹ نے مخبر سے کہا کہ وہ اسے بروکلین کے "کلبوں” میں لے جائے تاکہ مطلوبہ لوگوں کو مشن کیلئے بھرتی کیا جا سکے،
اسی سفر میں مخبر نے مرچنٹ کا تعارف دو لوگوں سے کرائے کے قاتلوں کے طور پر کرایا تاہم وہ اصل میں خفیہ سیکیورٹی اہلکار تھے ۔
لیکن اس نے ان مخبروں کو اپنے شکار کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا ، اس کا کہنا تھا کہ وہ ان کے نام ملک چھوڑنے کے بعد بھیجے جس کے بعد اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایران سے قریبی تعلقات ہیں اور یہ منصوبہ ایران کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ’کسی بھی امریکی شہری یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ایف بی آئی تمام وسائل کے ساتھ اس کا مقابلہ کرے گی۔‘
امریکی اٹارنی بریون پیس نے اس حوالے سے ایف بی آئی کے علاوہ نیو یارک کی پولیس، اٹارنی کے دفتر، امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جبکہ نیو یارک میں ایف بی آئی کے قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرسٹی کرٹس نے کہا کہ ’خوش قسمتی سے مرچنٹ نے جن قاتلوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی، وہ خفیہ ایف بی آئی ایجنٹس تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

ارشد شریف کیس کھلے گا، فیض کی گرفتاری شروعات ، اگلا نمبر بڑی بڑی پوزیشن پر بیٹھے لوگوں کے گینگ کا ، فوج کے قریبی فیصل واوڈانے بڑی خبریں دیدیں 

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

فوج کو ناقابل تردید شواہد مل گئے ؟ فیض کی گرفتاری پیچھے فوج کا بڑا پیغام، سابق ISIسربراہ کو کیا انتہائی سخت سزا دیے جانے کا امکان ہے ؟رافعہ زاہد کی رپورٹ 

تھرڈ فورس منصوبہ ناکام ، فوج کی جانب سے پی ٹی آئی پراجیکٹ مکمل بند ، فیض گرفتار، 9مئی والوں کا کیا ہوگا ؟ سینئر دفاعی تجزیہ ڈاکٹر قمر چیمہ کی بڑی خبر

تھرڈ فورس منصوبہ ناکام ، فوج کی جانب سے پی ٹی آئی پراجیکٹ مکمل بند ، فیض گرفتار، 9مئی والوں کا کیا ہوگا ؟ سینئر دفاعی تجزیہ ڈاکٹر قمر چیمہ کی بڑی خبر

پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 

آج رات سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

جنرل فیض فوج اور آرمی چیف خلاف سوشل میڈیا ہرزہ سرائی میں ملوث ؟فیض کے ساتھ  شریک جرم کے کورٹ مارشل کا بھی امکان ، وہ کون تھا ؟ رانا ثنا اللہ کے اہم انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In