اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کچے کے ڈاکوئوں کی یوٹیوب چینل پر انٹری تو سب نے دیکھی ہی تھی مگر اب کچے کے بد نام زمانہ ڈاکو عوام کی بھلائی کیلئے انہیں نصیحت بھی کرنے لگے ہیں ۔ جی قارئین ، مبینہ طور پر وزارت خارجہ کو کال ملانے والے اپنے ساتھی ڈاکوئوں میں سب مشہور ڈاکو شاہد لُنڈ بلو چ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہد لُنڈ نے عوام کو کچے کی جانب نہ جانے کی نصیحت کی ہے ۔ شاہد کا کہنا تھا کہ ’’ کوئی سندھ کچے کی طرف نہ جائے ، اگر جانا بھی ہو تو پھر پیسے بھی جمع رکھے تاکہ جب ڈاکو اسے پکڑیں تو وہ پیسے تاوان میں دے کر اپنی جان چھڑوا سکے ۔ مہربانی دوستو ، شکریہ ‘‘ ۔ شاہد لُنڈ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے :
یوٹیوب چینل بنانے کے بعد کچے کے ڈاکوئوں کی عوام کو نصیحت ۔۔@Muqabil_With_RK pic.twitter.com/37TJdKNduV
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) August 31, 2024