• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کا 8 ججز کے وضاحتی بیان سے اظہار لاعلمی، رجسٹرارکو نوٹ لکھ دیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 16, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف
0
SHARES
624
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار نے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے نوٹ میں کہا گیا ہےکہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12جولائی کے فیصلے پرکوئی وضاحت جاری کی جب کہ متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیےگئے، الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پروضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی۔
ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے نوٹ 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا۔ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک نہیں ملیں۔
خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔
13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔
گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستوں پر وضاحت میں کہا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
وضاحت میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آئینی پیکج، حکومت کو شدید شرمندگی، معاملہ خفیہ رکھنے کے بجائے قبل از وقت کھُل گیا، مولانا کی ذمہ داری کن دو افراد کو سونپی گئی تھی ؟

آئینی پیکج، حکومت کو شدید شرمندگی، معاملہ خفیہ رکھنے کے بجائے قبل از وقت کھُل گیا، مولانا کی ذمہ داری کن دو افراد کو سونپی گئی تھی ؟

پشاور: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

پشاور: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ،جے یو آئی کی انتخابات مکمل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

بجلی بلوں میں 14 روپے کا ریلیف، وزارت اور بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور بجلی صارفین کیساتھ ہاتھ کردیا؟

حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ

حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In