• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئینی پیکج، حکومت کو شدید شرمندگی، معاملہ خفیہ رکھنے کے بجائے قبل از وقت کھُل گیا، مولانا کی ذمہ داری کن دو افراد کو سونپی گئی تھی ؟

by ویب ڈیسک
ستمبر 17, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
آئینی پیکج، حکومت کو شدید شرمندگی، معاملہ خفیہ رکھنے کے بجائے قبل از وقت کھُل گیا، مولانا کی ذمہ داری کن دو افراد کو سونپی گئی تھی ؟
0
SHARES
752
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) (ن) لیگ کی حکومت عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے میں ناکامی پر بہت شرمندگی کا شکار ہے۔
دو افراد محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا سے مذاکرات اور انہیں آن بورڈ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن سیاسی جوڑ توڑ میں ان دونوں کی ناتجربہ کاری کے باعث اسے خفیہ نہیں رکھا جا سکا اور معاملہ قبل از وقت منظر عام پر آگیا۔
جو کام خاموشی سے کرنے کا تھا اُسے قبل از وقت ہی ٹی وی پر کھول کر پیش کردیا گیا جس کے باعث حکومت کے لیے پورے معاملے کا ستیاناس ہوگیا جس وقت پیپلز پارٹی، دیگر اتحادی شراکت دار حتیٰ کہ نون لیگ کے کئی رہنما سوچ بچار کر رہے تھے اور انہیں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ مولانا کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے، اُس وقت انہیں یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ مولانا نے تو مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھا ہی نہیں۔
اس پورے معاملے میں اسحاق ڈار بعد میں شامل ہوئے اور وزیراعظم بھی مولانا کی رہائش گاہ جا پہنچے، ایوانِ صدر نے بھی کوشش کی جب کہ بلاول بھی جے یو آئی ف کے سربراہ سے ملنے کے لیے گئے لیکن حکومت کے لیے کوئی راہ نہ نکلی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں سب کچھ حتمی طے ہونے کے بعد باتیں سامنے آتی ہیں لیکن اس معاملے میں مولانا سے کوئی ڈیل کیے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے گئے۔
آئینی ترمیمی پیکج پہلے تو گزشتہ بدھ کو پیش کیے جانے کا ارادہ تھا لیکن عددی قوت پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ پی ٹی آئی سے ووٹوں کی مطلوبہ تعداد پوری تھی لیکن مولانا کی وجہ سے معاملہ خراب ہوگیا جس سے حکومت بالخصوص ن لیگ کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
ن لیگ کے ایک ذریعے کے مطابق، مولانا کو منانا اب بہت مشکل ہوگا لیکن ایک اور ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ کام پورا کرنے کے لیے زبردست کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ہدف کے حصول کے سوا کوئی آپشن نہیں تاکہ حکمران جماعت اور شہباز حکومت کو بھاری قیمت چکانے سے بچایا جا سکے۔
ن لیگ کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ ہفتے کے آخری دنوں میں ہوئی گڑ بڑ کے باوجود ہم اس معاملے کو مردہ قرار دیکر چھوڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ ترامیم 15 روز میں منظور کرانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عددی قوت تھی، ہمارے پاس پیشکش موجود تھیں لیکن مولانا کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے کو مردہ قرار دیکر کر ایسے ہی چھوڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
ذرائع کا خیال ہے کہ شہباز شریف حکومت کا مستقبل اور سیاسی استحکام ان ترامیم پر منحصر ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ہمیں جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس بننے کی کوئی فکر نہیں، کچھ اور معاملات ہیں جو ہمارے لیے باعثِ پریشانی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا کی حمایت کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق، ’ہمیں گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے اور جے یو آئی ایف کے لیے وفاقی کابینہ میں کچھ عہدوں کی پیشکش ہوئی ہے۔‘
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کو سینیٹ میں دو نشستیں دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پشاور: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

پشاور: افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ،جے یو آئی کی انتخابات مکمل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

بجلی بلوں میں 14 روپے کا ریلیف، وزارت اور بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور بجلی صارفین کیساتھ ہاتھ کردیا؟

حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ

حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی محکمے کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب حکومت کو دینے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In