اسپین نے تجارتی و سیاحتی میلوں کیلئے مختص میڈرڈ کے سب سے بڑے نمائشی سینٹرکو راتوں رات کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی اسپتال میں تبدیل کر دیا، وہاں اس وقت وبا سے متاثرہ افراد کا علاج شروع ہے۔
یہ اسپتال بنانے میں اسپین کی فوج کا بڑا کردار ہے جنہوں نے صرف دو نوں میں اسے تیار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد میڈرڈ شہر کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقہ میں موجود سب سے بڑے نمائشی سینٹر آئیفما IFEMA کو جمعہ کے روز ایمرجنسی اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اتوار تک یہاں 200 بیڈز تیار کر کے 150 مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کا علاج کرنے والے برطانوی ڈاکٹر کی درد بھری داستان
کورونا وائرس کی شکار برطانیہ کی پاکستانی نژاد نرس اریمہ نسرین کی کہانی
پاکستانی حکومت بھی اٹلی کی بھیانک غلطیاں دہرا رہی ہے ؟ قسمت خان کی ریسرچ
اسپین انگلش ڈاٹ کام کے مطابق میڈرڈ کے نواح میں موجود اس نمائشی مرکز کو اسپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ کی مدد سے مزید وسعت دی جا رہی ہے اور اگلے چند روز میں یہ اسپتال ساڑھے 5 ہزار بیڈ ز اور ایک آئی سی یو پر مشتمل ہوگا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ چکی ہے جب اس سے 1772 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
اسپین کے میڈرڈ ریجن کے سربراہ کی جانب سے بیان میں کہاگیا تھا کہ میڈرڈ کے 80فیصد لوگ کورونا وائرس کا شکار ہونگے۔
دوسری طرف میڈرڈ ریجن میں موجود ہاٹلز کو بھی طبی سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ اسپین کے حکام کے مطابق ان ہوٹلز میں کورونا وائرس کی کم خطرناک علامتوں والے مریضوں کو رکھا جائے گا۔