پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے یہ بات ایک ویڈیو پیغام میں بتائی، انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ گزشتہ دنوں جو افراد ان سے ملتے رہے ہیں وہ بھی اپنے ٹیسٹ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز کورونا وائرس کا ایک ٹیسٹ کرایا اور حیرت انگیز طور پر وہ پازیٹو آ گیا ہے حالانکہ کھانسی، نزلہ، جسم درد جیسی کرونا کی علامات موجود نہیں تھیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو پوری طرح نارمل اور صحتمند محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے ایک اور ٹیسٹ بھی کرایا ہے جس کی رپورٹ جلد آ جائے گی۔
کورونا وائرس کی شکار برطانیہ کی پاکستانی نژاد نرس اریمہ نسرین کی کہانی
کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کینیڈا کے شہر وینکور سے آنکھوں دیکھا حال
کورونا وائرس کی وبا اور سپر باپ کا کارنامہ، ویڈیو وائرل ہو گئی
انہوں نے کہا کہ اب چونکہ کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے تو اس وجہ سے میں نے خود کو احتیاطی طور پر الگ تھلگ کر لیا ہے، میں اپنے گھر پر بیٹھ کر تمام ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں جو دوست مجھ سے ملتے رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کچھ وقت کے لیے خود کا جائزہ لیتے رہیں اور اگر ممکن ہو تو خود کو قرنطینہ میں رکھیں تاکہ ان کی وجہ سے کوئی اور شخص متاثر نہ ہو۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کا جو فیصلہ کیا ہے اسے سنجیدہ لیتے ہوئے اس پر عمل کریں، اپنے آپ کو، بچوں، بزرگوں اور خاندان کے دیگر افراد کو گھروں میں بٹھائیں تاکہ جو خطرناک وبا اس ملک میں پھیل رہی ہے اسے روکنے میں کامیابی حاصل ہو سکے۔