بنوں : پولیس نے کورونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور مزاحیہ نظم گانے پر دو علماء سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بنوں پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر کورونا وائرس کو دھوکہ قرار دیکر عوام کو ورغلانے، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ان کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزامات ہیں، اسٹوڈیو مالک بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک نظم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مولانا عبدالجلیل اور بلال نے کورونا وائرس کو دھوکہ، ڈرامہ اور تماشہ قرار دیا تھا اور عوام کو اس سے نہ ڈرنے اور احتیاط نہ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا۔
کورونا وبا : جاپان کے شہریوں کا حکومتی احکامات ماننے سے انکار
کورونا وائرس : پنجاب نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی
اس ویڈیو کے سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے اسے قومی ایشو پر منفی پراپیگنڈہ قرار دے کر کارروائی کے احکامات جاری کئے۔
بعد ازاں ککی پولیس نے دونوں علماء اور اسٹوڈیو میں پلیٹ فارم مہیا کرنے والے سجاد کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف اشتعال انگیز نظم پیش کرنے تحت 16 ایم پی او، 14 ایم پی او اور 13 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔