پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کورونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس فنڈ میں دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سویلین حکومت کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو طلب کیا گیا ہے، گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے کورکمانڈرکانفرنس منعقد ہوئی، مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
پریس بریفنگ کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا وائرس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، ہمیں محفوظ پاکستان کے لیے یکجا ہونا پڑے گا۔
کورونا وائرس: اسپین میں فوج کی مدد سے دودن میں اسپتال تیار، علاج شروع
کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والے قومی ہیروز کی واپسی کی کہانی
کورونا وائرس : پنجاب نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، تمام انٹر نیشنل ایئرپورٹس 4 اپریل تک بند رہیں گے، مختلف شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ صرف فوڈ سپلائی چین کے طور پر استعمال ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں، اب غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نقل و حرکت کو محدود رکھنا ہی موثر بچاؤ ہے۔