• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 9, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں چل بسے
0
SHARES
138
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا بتانا تھا کہ رتن ٹاٹا ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔
86 سالہ رتن ٹاٹا پیر کے روز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، اس وقت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بڑھتی عمر اور اس سے متعلق طبی مسائل کے باعث اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جانے ہیں۔
رتن ٹاٹا کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ رتن ٹاٹا ایک صاحب بصیرت کاروباری شخصیت اور ایک غیر معمولی انسان تھے، انہوں نے بھارت کے سب سے پرانے اور سب سے معروف کاروباری اداروں میں سے ایک کو مستحکم قیادت فراہم کی۔
رتن ٹاٹا بھارت کے صنعتی شعبے کی ایک جانی مانی شخصیت تھے، وہ 1991 میں گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے اور 2012 تک اس منصب پر فائز رہے۔
اس دوران انہوں نے ٹاٹا گروپ کو وسعت دیتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی کاروبار کا آغاز کیا، انہی کی قیادت میں ٹاٹا موٹرز نے ایک ایسی گاڑی بھی متعارف کروائی جسے دنیا کی سستی ترین گاڑی کہا گیا۔
2012 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا تھا۔

Tags: رتن ٹاٹا
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں

وزارت مذہبی امور کا حج ڈالرز اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ،یہ سکیم کیا ہے ؟ 

خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض

خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض

خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

آرمی چیف کے شکر گزار ہیں ، بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے، جلد ہدف پورا کر لیں گے، وزیر توانائی اویس لغاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In