• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،سعودی وزیر
0
SHARES
132
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے، ہمارا تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے، پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا۔
اسلام آباد میں منعقد پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں میں خالدبن عبدالعزیز نے کہا کہ جب طیارے کے دروازے کھلے تو پاکستان کی محبت کا اندازہ ہوا، یہ میرا پہلا دورہ نہیں،جب بھی آیا خاندان کے رکن کے طورپرمحبت ملی۔ دوطرفہ تعاون تجارت سے بڑھ کر دفاع، تعلیم، ثقافت تک پھیلاہوا ہے۔
خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ بزنس فورم تاجروں کے لیے اہم ہے، پاکستان اورسعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دارہیں، دونوں ملکوں کےتعلقات کی طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کےدرمیان مذہبی اورروحانی تعلق قائم ہے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ تجارت کو بڑھانے کےلیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے، وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کاوہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 27 مفاہمت کی یاداشتوں پردستظ کیےجائیں گے، مفاہمتی یاداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں، معاہدے کے تحت سرمایہ کاری کےتعلقات کومضبوط بنانےکےعزم کا اظہار ہے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کےفروغ میں ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی تعریف کرتاہوں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہم سے دل کی بات کیں، آرمی چیف نے اعدادوشماربتائے کس طرح پاکستان سعودی تعاون لے سکتاہے، آرمی چیف نے یقین دلایا کہ سعودی عرب کیلئے ریڈٹیپ کو ریڈکارپٹ سے بدلیں گے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ باہمی تجارت 2019ء میں 3 ارب ڈالر تھی، جو اب 5.8ارب ڈالر ہو گئی، پاکستانی وزیراعظم اور قیادت کا دورہ سعودی عرب حوصلہ افزا رہا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان ہماری ترجیح رہے، سعودی عرب دنیا کی بہترین تعمیراتی سائٹ ہے،200 ارب ڈالر سالانہ کا بزنس ہے، سعودی عرب کا تعمیرات کے لئے دوسرے ممالک سے درآمدات پر انحصار ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے لئے بہت سے شعبوں میں کئی مواقع میسر ہیں، معدنیات، آئی ٹی، ڈیٹا پراسیسنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ،مصنوعی ذہانت شامل ہیں، اس وقت یہاں 50 سعودی کمپنیاں بیٹھی ہیں، ہم چاہیں گے کہ ہزاروں آئیں۔
تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ پہلی ترجیح ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات اور دوستی کو مثالی قرار دیا ۔ دوست ملک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں وسیع تر مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیدی ۔
وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا پاک سعودیہ تجارت کے فروغ میں سعودی ولی عہد کا وژن دو ہزار تیس اہم کردار ادا کرے گا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب بزنس فورم کی بدولت دونوں دوست ممالک کی کاروباری برادریاں ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گی۔
واضح رہے کہ خالد بن عبدالعزیز الفاح کی قیادت میں سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں پرمشتمل وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ اسلام آباد میں ’پاک سعودی بزنس فورم‘ کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کرنا ہے۔ تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں

وزارت مذہبی امور کا حج ڈالرز اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ،یہ سکیم کیا ہے ؟ 

خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض

خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض

خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

آرمی چیف کے شکر گزار ہیں ، بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے، جلد ہدف پورا کر لیں گے، وزیر توانائی اویس لغاری

بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In