• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

افغانستان سے فتنہ خوارج کی وہاں موجودگی، سرحد پار سے دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے، آرمی چیف

by ویب ڈیسک
جنوری 14, 2025
in پاکستان
0
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں: جنرل سید عاصم منیر
0
SHARES
449
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ خوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صوبے میں صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے سوال کیا کہ کیا فساد فی الارض، اللّٰہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟ ریاست ہے تو سیاست ہے، خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں، سب کو بلا تفریق اور تعصب دہشت گردی کے خلاف یک جا ہوکر کھڑا ہونا ہوگا، جب متحد ہو کر چلیں گے تو صورت حال جلد بہتر ہو جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سے سبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سپہ سالا نے مزید کہ پاک فوج کی پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے، عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ افغانستان برادر، پڑوسی، اسلامی ملک ہے، پاکستان، افغانستان کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہش مند رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے، یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔

آرمی چیف کا یہ بیان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ ماہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی اور 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسیپس ٹیکنالوجی کی بڑی کامیابی، سپارکو نے پہلا میڈ اِن پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا،17جنوری کو خلا میں چھوڑا جائے گا

اسیپس ٹیکنالوجی کی بڑی کامیابی، سپارکو نے پہلا میڈ اِن پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا،17جنوری کو خلا میں چھوڑا جائے گا

سیکیورٹی اداروں  کی نااہلی ، اسلام آباد میں ڈاکو دندنانے لگے

سیکیورٹی اداروں کی نااہلی ، اسلام آباد میں ڈاکو دندنانے لگے

محض90سیکنڈ ، دنیا کی مختصر ترین پرواز کس ملک میں اڑتی ہے؟

ایک سال میں کتنے غیر ملکی پاکستان آئے ، عمران مگھرانہ سینیٹ داخلہ کمیٹی اجلاس سے ایکسکلوزیو تفصیلات سامنے لے آئے

آئینی ترمیم میں بڑی رکاوٹ ،سینیٹ میں JUI کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل

پاکستان میں کالا جادو کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، سینیٹ نے سزا دلوانے کی تیاری مکمل کر لی، عمران مگھرانہ کی رپورٹ 

بلوچستان سے بچہ اغوا ، افسران جوابدہی سے بالاتر؟داخلہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے، اہم تفصیلات

بلوچستان سے بچہ اغوا ، افسران جوابدہی سے بالاتر؟داخلہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے، اہم تفصیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In