اسلام آباد(عمران مگھرانہ)عام آدمی کے ساتھ سینیٹرز بھی غیر محفوظ محسوس کرنے لگے۔۔ڈکیتی وارداتوں پر سینیٹر عرفان صدیقی نے سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کا پول کھول دیا۔
سینیٹ داخلہ کمیٹی میں سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کرائم کا معاملہ اٹھا دیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی اجلاس کے دوران بتایا کہ میرے گھر کے سامنے ڈاکہ پڑا ہے شاید وہ میرے گھر آنا چاہ رہے تھے ۔
رکن کمیٹی نسیمہ احسان نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پولیس شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام کیوں ہو رہی ہے۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم پر آئی جی اسلام آباد سے بریفنگ مانگ لی اور انہیں آئندہ کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا





