اسلام آباد (رافعہ زاہد ) نجی ٹی وی چینل پر کرنٹ افیئرز کے پروگرام فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ میں آج فیصل واوڈا اور فواد چوہدری شریک ہو ئے جس میں فیصل واوڈا نے بڑی خبر دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارڈ ز ختم ہوگئے،پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے ۔
واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی بیان دیا کہ پی ٹی آئی فوج کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کو فوج کی ضرورت نہیں ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ جتنی فوج کے لئے تمام پاکستانی ضروری ہیں ویسے تمام پاکستانیوں کے لیے فوج ضروری ہے اور بِلا تفریق ضروری ہے ۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارڈز ختم ہوگئے،پی ٹی آئی پاکستان بننے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مقدر کے سکندر کا فیصلہ ہونا ہے کہ وہ کون ہوگا۔
واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی خان صاحب کیلئے ہے اور خان صاحب پی ٹی آئی کیلئے ہیں لیکن یہ کمپرومائزڈ لیڈرشپ کہاں جائے گی۔ یہ تو نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں ۔ یہ بس پیسہ کھا اور کما رہے ہیں ، مراعات لے رہے ہیں اور دوسری طرف جو آگ سوشل میڈیا پر لگنی تھی وہ بھی لگ چکی ، اب باقی کیا رہ گیا ہے ۔
پروگرام میں شریک فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سیاسی نومولود ہے ، اصل پی ٹی آئی تو ہم لوگ تھے جس میں فیصل واوڈا ، میں(فواد چوہدری ) اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، عمران اسماعیل ، علی زیدی یہ سب لوگ تھے۔
فواد نے کہا کہ جنرل سکریٹری بننے کیلئے پندرہ سال لگتے ہیں ،یہاں یہاں آٹھ مہینوں میں الیکشن لڑا کر سکریٹری جنرل بنادیا گیا اس لیے ان کی پارٹی پر گرفت نہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اس وقت مزید مقبول ہو چکے ہیں مگر موجودہ قیادت نااہل ہے کہ نا اپوزیشن اتھاد قائم کر سکی نہ لابنگ ٹھیک سے کر سکی ۔