• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سوشل میڈیا پر پاک فوج اور ریاست کے خلاف مواد پھیلانے کا الزام ،نادرا کی خاتون افسر گرفتار ،سید بدر سعید تفصیلات سامنے لے آئے

by ویب ڈیسک
مئی 9, 2025
in پاکستان
0
اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملات ، پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
0
SHARES
577
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے نادرا کی ایک خاتون افسر کے خلاف ریاست مخالف اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر 90/2025، جو کہ 8 مئی 2025 کو شام 5 بجے درج کی گئی، میں شکایت کنندہ جناب عارف علی بٹ (OIC/ALP/PALP NADRA، ریجنل ہیڈ آفس لاہور) نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا کے رجسٹریشن برانچ لاہور میں خدمات انجام دینے والی سینئر ایگزیکٹو حنا رحمان واٹس ایپ گروپ "NADRA (Lahore)” کے ذریعے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، مذکورہ افسر نے گروپ میں پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز پیغامات شیئر کیے، جن کا مقصد سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق اس عمل سے ملک کی سالمیت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا، جس پر فوری کارروائی کی درخواست کی گئی۔
شکایت موصول ہونے پر NCCIA لاہور کی ٹیم نے سب انسپکٹر زارا مجید کی سربراہی میں سب انسپکٹر شفیق الیاس، کانسٹیبل محمد کاشف اور ڈرائیور عنیب احمد کے ہمراہ نادرا دفتر، 15 ایبٹ روڈ لاہور پر چھاپہ مارا اور ملزمہ حنا رحمان کو حراست میں لے کر ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
ابتدائی فرانزک تجزیے کے مطابق، ملزمہ کے موبائل فون میں واٹس ایپ گروپ “rhmb 133” کی موجودگی اور اس میں پاک فوج کے خلاف توہین آمیز پیغامات کی ترسیل کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید برآں، فون میں متعدد پیغامات اور میڈیا فائلز ایسی پائی گئیں جو ریاست پاکستان کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پر مبنی تھیں۔
سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (PECA) 2016 کی دفعات 20، 24، 24(A)، 26(A) کے تحت درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تکنیکی و قانونی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ کیس کی تفتیش سب انسپکٹر ماریا سیف کے سپرد کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی سرکاری افسر کو ریاست کے خلاف سازش کا موقع نہ ملے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی بھرمار ، بھارتی عوام کے سخت ری ایکشن پر معافیاں تلافیاں شروع

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی بھرمار ، بھارتی عوام کے سخت ری ایکشن پر معافیاں تلافیاں شروع

میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص ” العیالۃ” تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص " العیالۃ" تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In