بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما سلیم قریشی کے چچا زاد بھائی کو دہلی میں کار پارکنگ تنازعے میں بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ رات ہما قریشی کے چچازاد کزن آصف قریشی نے 2 افراد کو ان کی موٹرسائیکل اپنےگھر کے دروازے سے دور کھڑی کرنے کو کہا،جس پر ان کا جھگڑا ہوگیا۔
آصف قریشی سے تلخ کلامی کے بعد ملزمان انھیں دھمکا کرچلے گئے،پھر واپس آکر تیز دھارچاقو انکے آر پار کردیا،انکی اہلیہ کا کہنا ہےکہ ہسپتال لےجانے سے پہلے ہی انکا خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا،ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔
آصف قریشی کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ لڑائی وجہ نہیں تھی انکے شوہر کو جان بوجھ کرقتل کیا گیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،دونوں ملزمان کی شناخت اجوال اورگوتام کے نام سے ہوئی ہے،اور دونوں ملزمان علاقے کے ہی رہائشی تھے اورمقتول کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر تھے۔
دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی کے والد سلیم قریشی نے بھتیجے کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔