تریچی: پولیس کے مطابق، لالگڑی تعلقہ میں اتوار کے روز 24 سالہ نوجوان نے اس افسردگی کے باعث خودکشی کر لی کہ اس کے خاندان نے اسے اس جلی کٹو بیل کو بیچنے پر مجبور کر دیا جو اس نے اس سال کے اوائل میں خریدا تھا۔
اس کے رشتہ دار ایس مرگیشن نے بتایا کہ وینکٹاچلاپورم کے پی مرگننتھم نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف خاندانی جمع پونجی استعمال کر کے بیل خریدا تھا۔
مرگننتھم، جو دسویں جماعت کا تعلیم یافتہ تھا، معمولی کام کر کے گزر بسر کرتا تھا۔ لیکن بیل خریدنے کے بعد اس نے سارا وقت اس کی دیکھ بھال میں لگا دیا اور کام پر جانا چھوڑ دیا۔
اس کے والدین، جو دہاڑی دار مزدور ہیں، اور اس کا بھائی، جو آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا ہے، بیل کے اخراجات برداشت کرنے میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا: ’’خاندان کے دباؤ میں آ کر مرگننتھم نے چند دن پہلے بیل بیچ دیا جس کے بعد وہ افسردہ رہنے لگا ۔
پولیس کے مطابق اس نے 5 اگست کو زہر پی لیا اور اسے تریچی سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ اتوار کو وہ دم توڑ گیا۔
کللکڈی پولیس نے بی این ایس ایس کی دفعہ 194 (غیر فطری موت) کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ کہ جلی کٹو تامل ریاستوں کا ایک مقبول اور خطرناک کھیل ہے جس کا نام کلی کٹو ہے جس میں ایک وحشی بیل کو سینگوں سے پکڑ کر قابو کرنا ہوتا ہے ۔ جو یہ کارنامہ سر انجام دے لے اسے بھاری انعام دیا جاتا ہے ۔اس کھیل میں استعمال ہونے والے بیل کو جلی کٹو کہا جاتا ہے ۔





