• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری غیر قانونی قرار دے دی،سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کے نام ایک اور خط سامنے آگیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2025
in پاکستان
0
سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف
0
SHARES
242
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ کے 4 ججز نے سپریم کورٹ رولز 2025 کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔

مذکورہ 4 ججوں نے سپریم کورٹ رولز پر تجاویز پر غوروخوض کی غرض سے بلائے گئے فل کورٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا ہے۔

خط پرجسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دستخط ہیں۔

ججز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کبھی بھی فل کورٹ کے سامنے پیش یا منظور نہیں کیے گئے، جو محض ایک تکنیکی معاملہ نہیں بلکہ آئینی اور قانونی حیثیت کا بنیادی سوال ہے۔

ان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت رولز بنانے کا اختیار سپریم کورٹ کو بحیثیت ادارہ حاصل ہے اور ان کی منظوری اجتماعی طور پر ہونی چاہیے تھی۔

عدالت عظمیٰ کے 4 ججز نے مؤقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس نے یکطرفہ طور پر سرکولیشن کے ذریعے رولز کی منظوری دی، جو کہ نہ صرف طریقہ کار بلکہ مواد کے لحاظ سے بھی غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکولیشن معمولی نوعیت کے انتظامی امور کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جبکہ عدالت کے آئینی ڈھانچے اور طریقہ کار کو متعین کرنے کے لیے فل کورٹ کا باضابطہ اجلاس ناگزیر ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر رولز 9 اگست 2025 کو منظور اور گزٹ میں شائع ہو چکے تھے، تو پھر 12 اگست کو ان پر تجاویز کیوں مانگی گئیں اور اب فل کورٹ اجلاس بلانے کا کیا جواز ہے۔

ججز کے مطابق یہ سلسلہ دراصل اس امر کا اعتراف ہے کہ رولز پر اجتماعی غور و خوض ضروری تھا لیکن منظوری کے بعد فل کورٹ کو محض رسمی حیثیت دی جارہی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر فل کورٹ سے پہلے ہی رولز کو ’منظور شدہ‘ قرار دیا جا چکا ہے تو اجلاس محض خانہ پُری اور جواز تراشی کے مترادف ہوگا، جس سے ادارے کی اجتماعی حیثیت مجروح ہوگی۔

ججز نے مطالبہ کیا کہ رولز کو ازسرِنو مکمل طور پر فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے اور شفاف بحث کے بعد ہی ان کی منظوری دی جائے۔ بصورت دیگر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید برآں ججز نے زور دیا کہ فل کورٹ کے اجلاس کی کارروائی عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ سپریم کورٹ کے اندرونی اصول کس طرح طے کیے گئے۔

ان کے مطابق شفافیت ہی عدلیہ کی ساکھ اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے، اور اس ضمن میں اجلاس کے منٹ پبلک کرنا ادارے کی آئینی ساکھ کو مضبوط کرے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پتلا ترین آئی فون 17 ائیر کن فیچرز سے لیس ہوگا؟

پتلا ترین آئی فون 17 ائیر کن فیچرز سے لیس ہوگا؟

پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام، پاکستان کے قومی جانور کا شکار اتنا نایاب اور مہنگا کیوں ہے؟

پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے شکار کا 10 کروڑ روپے مالیت کا دنیا کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام، پاکستان کے قومی جانور کا شکار اتنا نایاب اور مہنگا کیوں ہے؟

لڑکی نے گردہ عطیہ کیا لیکن منگیتر نے شادی کسی اور سے کر لی

کرناٹک: ہر ماہ 13 خواتین کی موت ، جہیز کے معاملات پر ہراسانی ،ساڑھے پانچ سالوں میں834 ہلاکتیں، ہوشربا تفصیلات

امریکہ میں مقامی شخص کو دوکان کے سامنے پیشاب کرنے سے روکنے پرغریب خاندان کے خواب پورے کرنے گیا ہریانہ کا نوجوان قتل

امریکہ میں مقامی شخص کو دوکان کے سامنے پیشاب کرنے سے روکنے پرغریب خاندان کے خواب پورے کرنے گیا ہریانہ کا نوجوان قتل

امریکا میں جائیدادوں سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد، علیمہ خان کیخلاف مقدمہ درج

امریکا میں جائیدادوں سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد، علیمہ خان کیخلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In