ایپل کی جانب سے 9 ستمبر 2025 کو آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔
یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی۔
یہ نیا فون آئی فون 16 پلس کی جگہ متعارف کرایا جائے گا۔
ڈیزائن کے لحاظ سے کافی عرصے بعد ایپل کی جانب سے اسن نئے فون میں نمایاں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.5 یا 5.65 ملی میٹر ہوگی۔
یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہوگا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہوگا۔
آئی فون 16 کی موٹائی 7.8 ملی میٹر ہے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنا پتلا ہوگا۔
آئی فون 17 ائیر میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔
البتہ اس کی بیٹری محض 2800 ایم اے ایچ کی ہوگی جسے آئی او ایس 26 کے فیچرز سے زیادہ وقت تک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔
فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔
چونکہ یہ فون بہت زیادہ پتلا ہوگا تو مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں روایتی سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگی بلکہ ای سم سپورٹ دی جائے گی۔
اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی۔