• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

قطر کے پاس دنیا کے بہترین جنگی جہاز، پھر بھی اسرائیلی حملے کا جواب ناکام

by ویب ڈیسک
ستمبر 16, 2025
in دنیا
0
قطر کے پاس دنیا کے بہترین جنگی جہاز، پھر بھی اسرائیلی حملے کا جواب ناکام
0
SHARES
286
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ : رافعہ زاہد

ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے ندیم ملک پروگرام میں اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کی حکمت عملی پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ان کے مطابق، اگر اسلامی ممالک صرف مذمت کرتے ہیں اور متحد نہیں ہوتے تو یہ اسرائیل کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ دشمن ہمیشہ یہ دیکھتا ہے کہ آپ اس سے کیا قیمت لیں گے، اور صرف اجلاس یا ریزولوشن کا انعقاد اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتا۔ اس لیے ملک کا دفاعی طور پر مضبوط ہونا اور دشمن پر بروقت جوابی کارروائی کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 8 اور 9 مئی کی رات کے حملوں کے بعد فوری جوابی کارروائی کی، اور کسی ریزولوشن کا انتظار نہیں کیا۔

ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے اسامہ بن لادن اور حماس سے متعلق بھی وضاحت کی۔ اسامہ بن لادن وہ شخص تھا جسے امریکہ کے علاوہ پاکستان بھی ڈھونڈ رہا تھا، اور اسے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ حماس کے معاملے میں قطر کسی جنگی کارروائی کے لیے نہیں بلکہ مذاکرات کے لیے ملوث تھا، اور نہ ہی قطری وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں بھی حماس کے لیڈران ملیں، ان کو مار دیا جائے۔

ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وضاحت کو بے وقت اور غیر ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جنگل کا قانون نہیں ہونا چاہیے، یعنی مہمانوں کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ دشمن کے ساتھ حساب کتاب اور قیمت کے اصول کے تحت کارروائی کرنا زیادہ مؤثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دفاعی طور پر مضبوط ہونا اور دشمن پر فوجی جوابی کارروائی کرنا دو الگ چیزیں ہیں، اور قطر کے پاس دنیا کے بہترین جنگی جہاز موجود ہیں۔

آخر میں، ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے کہا کہ یہ کہ “وہ چلے کیوں نہیں” ایک الگ مسئلہ ہے، کیونکہ بعض اوقات آپ کسی ایسے ملک کے ساتھ جڑے ہوتے جو فوری جواب کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دیتے


اب آئے جانتے ہیں کہ قطر کے جدید جنگی جہاز کون سے ہیں اور یہ دنیا کے بہترین جہاز کیوں ہیں؟

اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے دنیا کے جدید اور طاقتور جنگی جہاز استعمال کر رہا ہے، جن میں ڈاسو رافال (Dassault Rafale) اور ایف-15 کیو اے (F-15QA) شامل ہیں۔ رافال جہاز فرانس سے حاصل کیے گئے ہیں اور یہ مختلف مشنز کے لیے مشہور ہیں، یعنی ہوا، زمین اور سمندر میں بیک وقت کارروائی کر سکتے ہیں۔ ان میں جدید AESA ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور اعلیٰ maneuverability موجود ہے، جو انہیں دشمن کے ریڈار سے بچنے اور خفیہ مشنز کے لیے مثالی بناتے ہیں۔

دوسری جانب، امریکہ سے حاصل ہونے والے ایف-15 کیو اے بھی عالمی معیار کے جنگی جہاز ہیں، جن میں جدید avionics، طاقتور ریڈار سسٹمز اور بڑی payload capacity موجود ہے، جس سے یہ مختلف قسم کے میزائل اور بم لے جا سکتے ہیں اور طویل فاصلے کے مشنز کے لیے بہترین ہیں۔

ان جہازوں کی متعدد صلاحیتیں، جدید ہتھیاروں کے ساتھ ہم آہنگی، تیز رفتاری اور عالمی اعتبار انہیں دنیا کے بہترین fighter jets میں شمار کراتی ہیں۔ قطر کے پاس یہ جدید جہاز نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ خطے میں اس کی فضائی برتری کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔

قطر کے دفاعی نظام اور اسرائیلی حملہ۔۔۔

قطر کی فضائی دفاعی صلاحیتیں عالمی معیار کی ہیں اور اس کے پاس ایسے جدید جنگی جہاز اور دفاعی نظام موجود ہیں جو فضائی حملوں کو ناکام بنا سکتے تھے۔ اس میں F-15QA اور Dassault Rafale جیسے multirole لڑاکا طیارے شامل ہیں، جن میں جدید AESA ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قطر نے Patriot اور NASAMS جیسے جدید امریکی فضائی دفاعی نظام بھی حاصل کیے ہیں، جو بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاہم 9 ستمبر 2025 کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے 8 F-15 اور 4 F-35 طیارے استعمال کیے اور طویل فاصلے سے بیلسٹک میزائل داغے۔ اگر قطر کے دفاعی نظام کا مؤثر استعمال کیا جاتا، تو یہ حملہ ناکام بنایا جا سکتا تھا۔ اس واقعے نے ظاہر کیا کہ جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود ان کا بروقت اور مناسب استعمال فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عجب کرپشن کی غضب کہانی ، آسام کی ٹاپ خاتون سول سروس آفیسر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار، گھر سے بھارتی 2 کروڑ روپے کی نقدی اور سونا برآمد

عجب کرپشن کی غضب کہانی ، آسام کی ٹاپ خاتون سول سروس آفیسر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار، گھر سے بھارتی 2 کروڑ روپے کی نقدی اور سونا برآمد

انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات، جعلی فٹ بال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی

انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات، جعلی فٹ بال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی

20 سال سے نابینا شخص آنکھ میں دانت نصب ہونے کے بعد دنیا دیکھنے کے قابل ہوگیا

20 سال سے نابینا شخص آنکھ میں دانت نصب ہونے کے بعد دنیا دیکھنے کے قابل ہوگیا

کاروباری طاقت سے سیاسی اثر تک: ایلون مسک کا لندن اور واشنگٹن تک متنازعہ کردار

کاروباری طاقت سے سیاسی اثر تک: ایلون مسک کا لندن اور واشنگٹن تک متنازعہ کردار

جاپان کی سیاسی جماعت کا انوکھا فیصلہ، پارٹی کی قیادت مصنوعی ذہانت کے سپرد

جاپان کی سیاسی جماعت کا انوکھا فیصلہ، پارٹی کی قیادت مصنوعی ذہانت کے سپرد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In