دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ثقافتی محقق نے اپنی 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق یو اے ای کی ثقافتی محقق نے اپنی 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف ایک ادبی فیسٹیول میں خطاب کے دوران کیا۔
محقق سعید مصباح الکتبی کی شادیوں اور بچوں سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت، طاقت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کی تعریفیں کیں۔
صارفین نے ان کی خاندانی زندگی اور روایات کے لیے لگن کو سراہا اور چار بیویاں رکھنے کی ان کی بات پر ہر کوئی ماشاء اللہ لکھتا رہا۔
سعید مصباح الکتبی نے شارجہ انسٹی ٹیوٹ فار ہیریٹیج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں اماراتی اقدار اور آداب سکھانا ہے۔
اماراتی محقق جب اپنے خطاب کے دوران جب 4 بیویوں اور 100 بچوں کا ذکر کیا تو حاضرین یہ سن کر حیران رہ گئے۔ سعید مصباح الکتبی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے احترام، خاندانی ذمہ داریاں نبھانا اور آباؤ اجداد کی روایات سیکھیں۔