• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

فیلڈ مارشل کے بعد شہباز ٹرمپ ملاقات

by ویب ڈیسک
ستمبر 25, 2025
in بلاگ
0
فیلڈ مارشل کے بعد شہباز ٹرمپ ملاقات
0
SHARES
126
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر : سمیر اسلیم

 ڈونلڈ ٹرمپ  کے دوسرے دور اقتدار میں امریکہ کے بھارت کے ساتھ قریبی تجارتی اور سفارتی تعلقات میں اب وہ گرمجوشی نہیں رہی ، جیسا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں تھی۔ واشنگٹن اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے برسوں سے پاکستان کے حریف انڈیا کو پاکستان پر ترجیح دیتا آیا ہے جس کی ایک وجہ چین کے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنا بھی ہے۔ 

حالیہ مہینوں میں امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات پر ایک تجارتی ڈیل پر رضامندی کے بعد ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات آج واشنگٹن میں متوقع ہے۔ اس سے قبل جنرل عاصم منیر کو ٹرمپ نے وائٹ ہاوس لنچ پر مدعو کیا تھا اور جنرل عاصم منیر کی کافی تعریفیں بھی کیں۔

امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی امریکی صدر نے پاکستانی فوج کے سربراہ کی میزبانی کی۔ ٹیرف، غیر قانونی امیگرنٹس ، ویزہ سے متعلق مسائل اور خاص طور پر بھارت کا ٹرمپ کو پاک بھارت جنگ رکوانے پر کریڈیٹ نہ دینا دونوں ممالک کے درمیان سرحد مہری کا باعث بنا ہوا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کو پہنچ رہا ہے۔

پاکستان نے اپنے کارڈز درست کھیلے ہیں جس میں صدر ٹرمپ کو نہ صرف جنگ رکوانے کا کریڈٹ دیا گیا، بلکہ ٹرمپ کو نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد بھی کر دیا۔ یہ اور بات ہے کہ اب فرانسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل پیس پرائز حاصل کرنے کی دیرینہ خواہش کو غزہ جنگ بندی سے مشروط کر دیا ہے۔ 

پاکستان امریکا سے تعلقات میں بڑھتی ہوئی گرمجوشی سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے، مگر یہاں یہ حقیقت جاننا بھی ضروری ہے کہ امریکا ہمیشہ سے تیسری دنیا کے ممالک کو صرف استعمال ہی کرتا آیا ہے۔ امریکہ میں حکومت چاہے کسی بھی پارٹی کی ہو وہ ہمیشہ امریکی مفادات کو پہلے نمبر پر رکھتے ہیں۔ جیساکہ ابھی جب امریکی محکمہ خارجہ سے شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی ،تجارتی تعلقات اور  انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئی مسائل پر کام کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی اس وقت دلچسپی معدنیات میں ہے اور اس کیلئے وہ بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔ یوکرین کے ساتھ معدنیات کی ڈیل اسی کا نتیجہ ہے اور اب ان کی نظریں پاکستان کے قدرتی وسائل پر ہیں جس میں نایاب دھاتیں شامل ہیں۔ آج ٹرمپ اور وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت بھی متوقع ہے، جس سے اس ملاقات کی اہمیت ذرا اور بڑھ جاتی ہے۔

اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کی تازہ ترین علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔  اوول آفس میں شہباز شریف کی میزبانی کر کے ٹرمپ نے بھارت کو مزید غصہ دلایا ہے۔ جنرل عاصم منیر اور شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات بھارت کے لئے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کرے گی۔

 میری رائے میں یہ ملاقات جہاں دنیا کو پاکستان کے لاڈلے ہونے کا پیغام دے رہی ہے ، وہیں کچھ تحفظات اور خدشات بھی جنم لے رہے ہیں۔ ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں۔ پاکستانی قوم کے لئے بھی یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ٹرمپ پاکستان سے مزید کیا چاہتے ہیں۔

اس قربت کے پیچھے یقیناً امریکی مفادات چھپے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے مفادات پر کہیں کوئی سمجھوتا تو نہیں ہو رہا، جیسا کہ ماضی میں ہوتا آیا ہے۔ کچھ اہم سوالات کے جوابات قوم کو ملنے چاہئیں ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس ملاقات میں کون کون سے اہم علاقائی اور تجارتی مسائل زیر بحث ہونگے؟ افغانستان اور بگرام ائیر بیس کے حوالے سے کیا بات چیت ہو گی؟

حالیہ مہینوں میں ایران کا جوہری پروگرام بھی پاک امریکا تعلقات بہتری میں ایک اہم عنصر رہا ہے ، کیونکہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے سخت خلاف ہے اور اس میں بھی پاکستان کا تعاون چاہتا ہے۔ اس نئی ملاقات میں ایران بھی ایجنڈے پر ہو گا؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی سوچ کیا ہے؟ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں ٹرمپ پاکستان کو خطے میں کیا اہم ذمہ داری سونپنے جا رہے ہیں؟

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
فیلڈ مارشل کے ہمرا ہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات ، بھارتی میڈیا نے اس ملاقات پر کیا کچھ کہا ؟

فیلڈ مارشل کے ہمرا ہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات ، بھارتی میڈیا نے اس ملاقات پر کیا کچھ کہا ؟

ہندوستان سے بنگلہ دیش کے تعلقات اس لیے بہت خراب ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے حسینہ واجد کو پناہ دے رکھی ہے، بنگلہ دیشی نگران وزیر اعظم محمد یونس

ہندوستان سے بنگلہ دیش کے تعلقات اس لیے بہت خراب ہوگئے ہیں کیونکہ انہوں نے حسینہ واجد کو پناہ دے رکھی ہے، بنگلہ دیشی نگران وزیر اعظم محمد یونس

آن لائن گیم کھیلتے ماں، 2 بہنوں اوربھائی کوقتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا، تفصیلی فیصلہ جاری

آن لائن گیم کھیلتے ماں، 2 بہنوں اوربھائی کوقتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا، تفصیلی فیصلہ جاری

اتر پردیش :40 سالہ مریض کے معدے سے اسٹیل کے 29چمچ ،19برش اور 2 قلم برآمد ،ڈاکٹر ز بھی ہکا بکا ، آخر یہ بیماری ہے کیا ؟

اتر پردیش :40 سالہ مریض کے معدے سے اسٹیل کے 29چمچ ،19برش اور 2 قلم برآمد ،ڈاکٹر ز بھی ہکا بکا ، آخر یہ بیماری ہے کیا ؟

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، میچ کی ٹکٹوں کی فروخت پر بڑی آفر لگ گئی

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، میچ کی ٹکٹوں کی فروخت پر بڑی آفر لگ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In