• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کھیل

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، میچ کی ٹکٹوں کی فروخت پر بڑی آفر لگ گئی

by ویب ڈیسک
ستمبر 26, 2025
in کھیل
0
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، میچ کی ٹکٹوں کی فروخت پر بڑی آفر لگ گئی
0
SHARES
58
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت تیسری بار آمنے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار، 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیاسی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بڑے مقابلے کے لیے بےتاب ہیں، اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ، 26 ستمبر تک پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب ہیں، جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منتظمین نے ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا ہے جس کے تحت شائقین تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں یعنی (دو ٹکٹ خریدیں، ایک مفت پائیں کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے) تاکہ آخری لمحات میں بھی زیادہ سے زیادہ لوگ اس یادگار مقابلے کا حصہ بن سکیں۔

ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ ان کشیدہ حالات کا اثر کرکٹ میدان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں ٹیموں کے ابتدائی دو میچوں میں کھلاڑیوں نے میچ کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔

پہلے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر سیاسی بات کرنے کا الزام لگا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جارحانہ انداز میں جشن منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان تمام تنازعات کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو کرکٹ پر توجہ دیں کی تلقین کی ہے۔

موجودہ فارم اور اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو بھارت فائنل میں فیورٹ ہے۔ بھارت اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں بھی سرفہرست ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کے میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے صرف 127 رنز پر 9 وکٹیں گنوائیں تھیں، جس کا بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے تعاقب کیا تھا۔ دوسرے میچ میں پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی، تاہم وہ پھر بھی چھ وکٹوں سے شکست سے نہ بچ سکا۔

کوچ مائیک ہیسن نے اعتراف کیا کہ بھارت کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ ان کے بقول ہمیں بھارت کو زیادہ دیر تک دباؤ میں رکھنا ہوگا کیوں کہ وہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور یہی ہمارا اصل چیلنج ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
چاقو حملہ ہوا تو پوری زندگی آنکھوں کے سامنے گھوم گئی ،  سیف علی خان نے انٹرویو میں اس خوفناک رات کی کہانی سنادی

چاقو حملہ ہوا تو پوری زندگی آنکھوں کے سامنے گھوم گئی ،  سیف علی خان نے انٹرویو میں اس خوفناک رات کی کہانی سنادی

’یونس پاکستانی ہے ، پاکستان واپس جاؤ‘شیخ حسینہ کے حامیوں کا اقوام متحدہ میں بنگلہ دیشی عبوری وزیر اعظم محمد یونس کیخلاف احتجاج

’یونس پاکستانی ہے ، پاکستان واپس جاؤ‘شیخ حسینہ کے حامیوں کا اقوام متحدہ میں بنگلہ دیشی عبوری وزیر اعظم محمد یونس کیخلاف احتجاج

30سال سے امریکہ میں رہائش پذیر 73 سالہ پنجابی دادی کو حراست میں لے کے امریکا سے بے رحمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

30سال سے امریکہ میں رہائش پذیر 73 سالہ پنجابی دادی کو حراست میں لے کے امریکا سے بے رحمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

ایشیا کپ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا چندگھنٹوں بعد ، اس بار فاتح پاکستان ہوگا، دی ٹائمز آف انڈیا کی تہلکہ خیز پیش گوئی ، دلچسپ تفصیلات

ایشیا کپ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا چندگھنٹوں بعد ، اس بار فاتح پاکستان ہوگا، دی ٹائمز آف انڈیا کی تہلکہ خیز پیش گوئی ، دلچسپ تفصیلات

شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا

شیر افضل مروت کی سابق ڈی پی او اٹک کو معافی مانگنے کی آفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In