بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں اس پرتشدد چاقو حملے کے بارے میں کھل کر بات کی جو اس سال کے آغاز میں ان کے ممبئی والے گھر میں پیش آیا، ایک ایسا واقعہ جس میں وہ تقریباً اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور یہ سب ان کے کمسن بیٹوں تیمور اور جہ کے سامنے ہوا۔
Esquire India کو دیے گئے ایک بے لاگ انٹرویو میں سیف نے اس خوفناک رات کو یاد کیا جب ایک حملہ آور 16 جنوری کی آدھی رات کے بعد ان کی رہائش گاہ میں گھس آیا۔
انہوں نے کہا: "ایک پاگل پن سا احساس ہے کہ انسان کتنا خوش قسمت ہے کیونکہ (چاقو کا حملہ) بہت ہی قریب تھا۔ اور تقریباً محفوظ نکل آنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
اداکار نے بتایا کہ جب وہ زخمی ہوکر فرش پر پڑے تھے تو وقت جیسے رک سا گیا تھا۔ انہوں نے کہا: "یہ شاید ایڈرینالین کی وجہ سے تھا، لیکن مجھے یاد ہے میں سوچ رہا تھا کہ زندگی بہت رنگین رہی ہے اور میں خوش قسمت رہا ہوں… صرف پیسوں کے لحاظ سے نہیں۔ بہت سے لوگوں کے پاس زیادہ ہے۔ لیکن میں نے ونچسٹر کی نایاب فضا میں زندگی گزاری، پیاروں کے ساتھ سفر کیا