• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

شیر افضل مروت کی سابق ڈی پی او اٹک کو معافی مانگنے کی آفر

by ویب ڈیسک
ستمبر 29, 2025
in پاکستان
0
شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے اگست 2023 میں اٹک جیل میں ملنے نہ دینے پر توہین عدالت کے کیس میں درخواست گزار شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک غیاث گل کو معافی مانگنے کی آفر کر دی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی آفر پر ڈی پی او اٹک غیاث گل سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت

دوران سماعت شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 اگست 23 کو ہائی کورٹ نے مجھے، عمیر نیازی اور نعیم پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت دی، ہم اٹک جیل پہنچے اور مسلسل انتظار کے باوجود ملاقات نہ کروائی گئی، جب ہم واپس آگئے تو بعد میں ڈی پی او اٹک نے جعلی مقدمہ درج کرا دیا، جعلی پرچے میں ہم پر الزام لگایا کہ ہم نے توڑ پھوڑ کی، پولیس کو دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی پرچے میں لکھا کہ ہم نے پولیس کی وردی پھاڑی، ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، 2 سال سے توہین کیس چل رہا ہے، ایسا کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا، میں اگر جھوٹ بولوں تو اللّٰہ کا قہر نازل ہو، اگلے روز پولیس نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی۔

جس پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ رکیں رکیں، یہ بتائیں اس مقدمے کا کیا ہوا؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم ٹرائل کورٹ پیش ہوئے ہماری ضمانت کنفرم ہوئی، ہم بری ہوگئے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ شیرافضل مروت نے کہا کہ چاہتا ہوں اس وقت کا ڈی پی او اٹک غیاث گل مجھ سے معذرت کرے یا غلطی تسلیم کرے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو آفر کر رہے ہیں اس پر تحریری جواب جمع کروائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت اگلے مہینے تک ملتوی کر دی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

قرضوں میں ڈوبا ملک اور پاور سیکٹر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی تعداد 50 ہزار ہونے کا انکشاف، سی ڈی اے کا ڈاگ سینٹر غیر فعال ہو گیا، عدالتی حکم کے باوجود آوارہ کتوں کی نس بندی ممکن نہ ہو سکی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی تعداد 50 ہزار ہونے کا انکشاف، سی ڈی اے کا ڈاگ سینٹر غیر فعال ہو گیا، عدالتی حکم کے باوجود آوارہ کتوں کی نس بندی ممکن نہ ہو سکی

ٹرمپ کی نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس،مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا

ٹرمپ کی نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس،مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

پاکستانی بجلی صارفین پر 3 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا امکان ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ہندوستانی نژاد امریکن ایف بی آئی سربراہ کا ہاتھ ملانا امریکہ سے ہندوستان تک بھاریتوں کے درمیان بڑا مسئلہ بن گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ہندوستانی نژاد امریکن ایف بی آئی سربراہ کا ہاتھ ملانا امریکہ سے ہندوستان تک بھاریتوں کے درمیان بڑا مسئلہ بن گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In