نئی دہلی: بھارت اور پاکستان ایشیا کپ کے ایک سنسنی خیز فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے اور داؤ پر سب کچھ لگا ہوا ہے۔ کون اتوار کو ٹرافی اٹھائے گا؟ کون دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گا؟ اور آخر میں کون مسکرائے گا؟ یہ سب سوالوں کے جواب اس وقت ملیں گے جب دونوں روایتی حریف اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھچا کھچ بھرے مجمعے کے سامنے ٹکرائیں گے۔
بھارت بغیر کوئی میچ ہارے فائنل میں پہنچا ہے اور پہلے ہی پاکستان کو دو بار شکست دے چکا ہے ۔ ایک بار گروپ اسٹیج میں اور دوسری بار سپر فور میں۔ فطری طور پر وہ ٹائٹل کے لیے فیورٹ مانے جا رہے ہیں۔ تاہم، ماہرِ نجوم گرین اسٹون لوبو کی پیشگوئی مختلف ہے ۔ان کا ماننا ہے کہ اس بار پاکستان ایشیا کپ کا چیمپئن بن کر ابھرے گا۔
لوبو نے کہا:’’ہمارے پاس پاکستان سے سلمان ہے اور بھارت سے سوریہ کمار۔ تو اگر میں ان دونوں کا موازنہ کروں تو سلمان 1993 میں پیدا ہوئے جب نیپچون 25 ڈگری پر اور پلوٹو 0 ڈگری پر تھا، جو بہت طاقتور ہے۔ انتہائی مضبوط۔ اور اگر ہم سوریہ کمار یادو کو دیکھیں تو وہ 1990 میں پیدا ہوئے جب پلوٹو 0 ڈگری پر تھا، نیپچون بھی مضبوط، سیارہ Z مضبوط پوزیشن پر اور X بھی مضبوط پوزیشن پر تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا:’’تو یہاں کوئی موازنہ نہیں بنتا، مطلب دونوں کسی نہ کسی لحاظ سے برابر ہیں۔ بس ایک فرق یہ ہے کہ اگر ہم ٹیم کو دیکھیں تو پاکستان کی ٹیم کچھ زیادہ ٹھیک ٹھاک سی لگتی ہے۔ میرا مطلب ہے اگر آپ اجزاء دیکھیں، مختلف بلے باز، باؤلرز میں ناموں اور تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن بات یہ ہے کہ اگر ٹیم کو دیکھیں تو ہماری ٹیم کہیں زیادہ طاقتور ہے۔‘‘