• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر 10 روز سے لاپتہ، کیس سے منسلک باقی افسران بھی غائب

by ویب ڈیسک
اکتوبر 24, 2025
in پاکستان
0
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر 10 روز سے لاپتہ، کیس سے منسلک باقی افسران بھی غائب
0
SHARES
293
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو تاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا، ڈی ایس پی لیگل کا کہنا ہے کہ لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کاؤنٹر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو لاپتہ ہوئے 10 روز گزر گئے، تاہم اب تک بازیاب نہ ہو سکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مغوی کی تلاش کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے واٹس ایپ ریکارڈ کا ڈیٹا چیک کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ "اصل مقصد معاملہ حل کرنا ہے، صرف تاریخیں دینا نہیں”، عدالت نے پولیس سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

سماعت کے دوران ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ :لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا لاپتہ افسر ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کر رہے تھے، اور اس کیس سے منسلک دیگر افسران بھی غائب ہیں، ڈکی بھائی کیس کی متعلقہ تھانہ لاہور میں ہے جو تحقیقات کر رہا تھا۔

ڈی ایس پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 18اکتوبر تک کا ڈیٹا ہے درخواست گزار کی اہلیہ پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں تھیں ،اہلیہ کا ایڈریس ایمپریس روڈ کا آرہا ہے اس کے بعد فون بند ہے،تفتیشی افسر انکے گھر گیا تو تو لاک تھا اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں۔

وکیل رضوان عباسی نے بتایا کہ آخری کال درخواست گزار کو دھمکی آمیز آئی کہ پٹیشن واپس لیں، جس پر جسٹس اعظم خان نے کہا کہ مطلب درخواست گزار مستقل لاہور رہتی ہیں ، شوہر اسلام آباد میں رہتےہیں ، ہو سکتا ہے وہ والدین یا رشتےداروں کے پاس رہ رہی ہوں۔

ڈی ایس پی لیگل کا کہنا تھا کہ لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی آخری لوکیشن ایف 6کی آئی ،سی سی ٹی وی چیک کئےہیں ، واٹس ایپ ڈیٹا اگر مل جائے تو سب پتہ چل جائے گا۔

واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے ڈی ایس پی لیگل نے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے ایک ہفتے کا وقت دےدیا اور کیس کی سماعت اگلے جمعے31اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
امریکہ میں ایک ساتھ دو نوکریاں کرنے والے بھارتی نژاد شخص کو گرانڈ لارسنی کے تحت 15 سال قید کی سزا، 50 ہزار ڈالر چوری کا الزام

امریکہ میں ایک ساتھ دو نوکریاں کرنے والے بھارتی نژاد شخص کو گرانڈ لارسنی کے تحت 15 سال قید کی سزا، 50 ہزار ڈالر چوری کا الزام

دو مہلک حادثات میں سکھ ڈرائیورز کے ملوث ہونے کے بعد کی گئی امریکی وفاقی آڈٹ رپورٹ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

دو مہلک حادثات میں سکھ ڈرائیورز کے ملوث ہونے کے بعد کی گئی امریکی وفاقی آڈٹ رپورٹ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا

ماں نے اپنے دیر تک پڑے سوتے بچوں کو جگانے کیلئے بینڈ بلوا لیا، ویڈیو وائرل

ماں نے اپنے دیر تک پڑے سوتے بچوں کو جگانے کیلئے بینڈ بلوا لیا، ویڈیو وائرل

افغان طالبان حکومت کا پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کا جھگڑا کیا ہے؟

افغان طالبان حکومت کا پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن کا جھگڑا کیا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In