الارم گھڑیوں کو بھول جائیں، بھارتی ماؤں نے تخلیقی صلاحیت کو ایک نئے ہی درجے تک پہنچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو نے سب کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے: "مدر آف دی ایئر!” اور سچ پوچھیں تو ہم بھی اس سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک بھارتی ماں نے اپنے سوتے ہوئے بچوں کو جگانے کے لیے ایک بینڈ ہائر کر لیا۔
ویڈیو کا آغاز بظاہر عام سا لگتا ہے۔ دو آدمی، ایک کے ہاتھ میں ڈھول اور دوسرے کے پاس ٹرمپٹ، ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں۔ مگر شادی یا کسی تقریب کی بجائے، ان کا مشن خاص ہوتا ہے — ان دو بچوں کو جگانا جو صبح بستر سے نکلنے کا نام نہیں لیتے!
لڑکیاں صبح دیر تک سو رہی تھیں، تو ان کی ماں نے انہیں جگانے کے لیے ایک مزاحیہ اور ڈرامائی منصوبہ بنا لیا۔ اس نے واقعی ایک بینڈ کو گھر بلا لیا۔ جیسے ہی دونوں موسیقار کمرے میں داخل ہوتے ہیں، وہ پرجوش مذہبی دھن "شری رام جانکی بیٹھے ہیں” بجانا شروع کر دیتے ہیں۔
نیند میں ڈوبی ہوئی بچیاں چونک کر پہلے کمبل کے نیچے سے جھانکتی ہیں، پھر فوراً واپس چھپ جاتی ہیں جیسے شاید اس موسیقی کے حملے سے بچ جائیں گی ۔





