اسپین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 738 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ ملک میں کورونا کی وبا پھیلنے سے ہونے والی اموات میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اسپین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 696 سے بڑھ کر 3 ہزار 434 تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 39 ہزار 673 سے بڑھ کر 47 ہزار 610 ہو گئ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جس میں سے ایک لاکھ افراد صحتیاب جبکہ 20 ہزار سے زائد موت کا شکار ہو گئے ہیں۔
برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا
اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ اموات چین میں ہو چکی ہیں جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے یہ وائرس پھیلا ہے مگر اب وہاں اس وبا پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکہ میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیلا ہے جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار ہو چکی ہے اور 785 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی طرح برطانیہ میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک 8227 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 433 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانوہ شہزادے چارلس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔
