• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی انتظامیہ کے انتظامات پر ایک رپورٹ

by sohail
مارچ 25, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی انتظامیہ کے عمدہ انتظامات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور لاک ڈاؤن پر عملد رآمد کرانے کے حوالے سے پاکستان بیوروکریسی اس وقت مکمل بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ ایک ارب تیس کروڑ آبادی والے ملک  بھارت میں بیوکریسی نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھر پر ضروری اشیاء فراہم کرنے کے شاندار انتظامات کیے ہیں۔

بھارت کی حکومتِ پنجاب کے مطابق عوام کو گھروں تک محصور رکھ کر انکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین پلاننگ مرتب کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

پورے صوبہ میں مقامی انتظامیہ  نے اعلانات کرا کر عوام کو تسلی دی ہے کہ کرفیو کے دوران کسی نے بھی پریشان نہیں ہونا اور تمام اشیاء خورو نوش اور دیگر ضروری سامان گھر کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا۔

https://twitter.com/PunjabGovtIndia/status/1242739125708439553

بھارتی صوبہ پنجاب کے ضلع فیروزپور کے ڈپٹی کمشنرکلونت سنگھ نے  اپنی پریس بریفنگ میں عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کرفیو کسی بھی قسم کا سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے نہیں بلکہ طبی بنیادوں پر لگایا گیا ہے  اور اس دوران ضروریات ِ زندگی کی بنیادی اشیاء کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کا بہترین انتظام کیا ہے۔

ڈی سی فیروزپور کے مطابق  دودھ جیسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گوالوں کا ریکارڈ حاصل کر کے انہیں ٹھیکہ دیا گیا ہے اور ان کے موبائل نمبرزعوام میں تقسیم کیے گئے ہیں جو ضرورت کے وقت فون پر رابطہ کر کے گھر بیٹھے دودھ حاصل کر سکیں گے۔

سبزی والے اور ریڑھی بانوں کو بھی اسی طرز پر ٹھیکہ دے کر عوام میں ان کے فون نمبرز تقسیم کیے گئے ہیں جو گھروں کی دہلیز پر سبزیاں پہنچائیں گے۔

دودھ اور سبزی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کو صبح 6 سے 11 بجے تک بیچنے کے لیے سامان کا بندوبست کرنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی کے مطابق کریانہ کا سامان بیچنے والوں کے رابطہ نمبر بھی عوام میں تقسیم کیے گئے ہیں جو ضرورت کے وقت فون کر کے گھر سامان پہنچائیں گے۔

فیروزپور کی انتظامیہ نے میڈیکل اسٹورز کو بھی خصوصی پاسز جاری کیے ہیں اور ان کے فون نمبر عوام میں تقسیم کیے ہیں تاکہ ادویات کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

ضلع میں دس پٹرول پمپس کو کھولے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے  جہاں سے ضرورت کے وقت پٹرول ڈلوایا جا سکتا ہے جبکہ گیس سلینڈر کا پہلے ہی سے نظام موجود ہے اور سلینڈر کی بکنگ کی جاتی ہے جو گھر پر کمپنیاں پہنچا دیتی ہیں۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسبھارت میں‌ لاک ڈاؤنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزاحیہ سزا کی ویڈیو وائرل

بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزاحیہ سزا کی ویڈیو وائرل

کورونا ٹیسٹ نے کیسے دوشیزہ کے چہرے کے خدوخال بدل دیے، ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

کورونا ٹیسٹ نے دوشیزہ کے چہرے کے خدوخال بدل دیے، ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

جرمنی میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم کیوں؟ ایک تفصیلی رپورٹ

جرمنی میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم کیوں؟ ایک تفصیلی رپورٹ

اسرائیل میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

اسرائیل میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

کورونا وائرس: کیا فلاحی ریاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے؟

کورونا وائرس: کیا فلاحی ریاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In