• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

مالی: اماراتی شہزادے کی رہائی کے لیے خطے کی تاریخ کے سب سے بڑے تاوان کی ادائیگی ، مغویوں میں شہزادے کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی بھی شامل

by ویب ڈیسک
نومبر 24, 2025
in دنیا
0
مالی: اماراتی شہزادے کی رہائی کے لیے خطے کی تاریخ کے سب سے بڑے تاوان کی ادائیگی ، مغویوں میں شہزادے کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی بھی شامل
0
SHARES
1.4k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مالی کی ایک دہشت گرد اور باغی تنظیم نے چند ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ایک رکن کی رہائی کے بدلے 5 کروڑ امریکی ڈالرز (تقریباً 14 ارب روپے) سے زائد وصول کیے، جسے خطے میں اب تک کا سب سے بڑا تاوان کہا جارہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تاوان کی رقم القاعدہ سے منسلک عسکری تنظیم کو ادا کی گئی۔ یہ تنظیم مالی کی فوجی حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے سرگرم ہے، تاوان اور ایندھن دونوں اس کے اہم ہتھیار ہیں۔

اسی گروہ نے 26 ستمبر کو دارالحکومت باماکو کے قریب سونے کے تجارت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ایک رکن کے اغوا کے بعد 5 کروڑ ڈالر کا تاوان طلب کیا۔

ان کے ہمراہ اغوا کیے گئے مزید دو افراد میں انکے ایرانی اور پاکستانی کاورباری شراکت دار بھی شامل تھے۔

اس دوران ہونے والے مذاکرات سے واقف ذرائع اور مقامی سیکیورٹی حکام کے مطابق تاوان کی رقم ادا کرنے سے پہلے یرغمالیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگا گیا اور 40 کروڑ سی ایف اے فرانک (تقریباً 70 لاکھ ڈالر سے زائد) ادا کیے گئے۔ آخر کار اکتوبر کے آخر میں تقریباً پانچ کروڑ ڈالر کے عوض ان تینوں یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔

مالی کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسی مذاکرات کے نتیجے میں عسکریت پسند تنظیم کے تقریباً 30 قیدیوں کو رہا کیا گیا اور مالی کے کچھ فوجیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی۔

اس سے قبل رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں چار ذرائع نے بتایا کہ اماراتی شہریوں کی رہائی کے لیے طے پانے والا معاہدہ بھاری رقم کے عوض ممکن ہوا، جسے تین ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ادا کرے گا۔ دو ذرائع نے کہا کہ انہی مذاکرات کے نتیجے میں ایک ایرانی شہری کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھاری تاوان اس گروہ جماعت کے لیے بڑی مالی مدد ثابت ہوگا جو اس وقت مالی کی فوجی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایندھن کی سپلائی پر پابندی سمیت مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ اس پابندی سے دارالحکومت باماکو میں اسکول بند کرنا پڑے اور ایندھن کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں۔

عسکری تنازعات کی نگرانی کرنے والی امریکی ایجنسی کے مطابق یہ عسکری تنظیم مغربی افریقا میں غیر ملکی شہریوں کے اغوا کو بڑے پیمانے پر مالی وسائل کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ اس علاقے میں ہر سال اوسطاً دو سے چار غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات ریکارڈ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ مالی میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار پر قابض عسکری قیادت ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے داعش اور القاعدہ سے وابستہ گروہوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکام کی جانب سے سیکیورٹی بہتر بنانے کے دعووں کے باوجود یہ تنظیمیں نا صرف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ شہری علاقوں کے گرد و نواح میں اپنی گرفت بھی مضبوط کر لی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
طب کی دنیا میں نیا انقلاب ، آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹوٹی ہڈی کو شناخت کرنے میں ایکسرے سے آگے نکل گئی

طب کی دنیا میں نیا انقلاب ، آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹوٹی ہڈی کو شناخت کرنے میں ایکسرے سے آگے نکل گئی

2024 الیکشن کے بعد پاور شیئرنگ معاہدے کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اگست 2026 میں فارغ اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے؟

2024 الیکشن کے بعد پاور شیئرنگ معاہدے کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اگست 2026 میں فارغ اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے؟

ایک نیوز ٹی وی کے اینکر جمشید رضوانی کا سابق وزیراعظم سے غیر متوقع طور پر سیدھا اور مشکل سوال اور گیلانی کا جواب

ایک نیوز ٹی وی کے اینکر جمشید رضوانی کا سابق وزیراعظم سے غیر متوقع طور پر سیدھا اور مشکل سوال اور گیلانی کا جواب

12ہزار سال بعد پھٹنے والے ہیلی گبی آتش فشاں کی وجہ پروزایں متاثرہونے کا معاملہ ، دبئی کی ایئرلائنز ایمریٹس اور فلائی دبئی معمول کے مطابق جاری

12ہزار سال بعد پھٹنے والے ہیلی گبی آتش فشاں کی وجہ پروزایں متاثرہونے کا معاملہ ، دبئی کی ایئرلائنز ایمریٹس اور فلائی دبئی معمول کے مطابق جاری

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا، اصل معاملہ ہے کیا ؟ 

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا، اصل معاملہ ہے کیا ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In