• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا، اصل معاملہ ہے کیا ؟ 

by ویب ڈیسک
نومبر 25, 2025
in پاکستان
0
تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا، اصل معاملہ ہے کیا ؟ 
0
SHARES
445
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

جب ملک ہی جنگل کے قانون کے تحت چل رہا ہو تو ہر شخص درندہ بن جاتا ہے۔۔۔ اس ویڈیو کے پیچھے کوئی بھی خبر ہو یا کوئی بھی کہانی ہو، ہر صورت میں یہ حیوانیت ہے اور اس جیسے وحشی حیوانوں کو انسانوں کے درمیان نہیں پنجرے میں ہونا چاہئے۔ pic.twitter.com/8T8SwpYO9Q

— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) November 24, 2025

متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو بنائی گئی۔

اسلام آباد میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کاویڈیو بیان سامنے آگیا ۔۔ ایمان نام کی لڑکی سے ڈیڑھ مہینے پہلے واقعہ پیش ایا ہے ثنا نام کی لڑکی اور ارمان نام کا لڑکا مجھے زبردستی اپنے فلیٹ پر لیکر گئے pic.twitter.com/Km01nM9bOp

— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 24, 2025

ایمان کے مطابق ملزمان بعد ازاں اسے بحریہ ٹاؤن میں ایک اور فلیٹ میں لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر دھمکایا گیا اور مزید ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس کا کہنا تھا کہ مصریال روڈ کے مقام پر ارمان کے ساتھ درانی، مٹھو اور ایک نامعلوم شخص سمیت 4 افراد موجود تھے۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کا علم اسے لوگوں کے ذریعے ہوا۔ اس نے متعلقہ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔

گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا معاملہ ،راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا معاملہ ،راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،ملزمان گرفتار

حادثات اور آخری رسومات کی تصاویر آن لائن شیئر ہونے پر امارتی عوام شدید پریشان

حادثات اور آخری رسومات کی تصاویر آن لائن شیئر ہونے پر امارتی عوام شدید پریشان

تخت لاہور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں سرفہرست 

تخت لاہور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں سرفہرست 

لندن میں ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی ، ساڑھے 7لاکھ تنخواہ لینے والے رئوف حسن کن ملک دشمن عناصر سے رابطے میں تھے ،عطا تارڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب، سہولت کار کا اعتراف

پنشن حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے مردہ ماں کا روپ دھار لیا، گھر سے ماں کی ممی شدہ لاش برآمد

پنشن حاصل کرنے کیلئے بیٹے نے مردہ ماں کا روپ دھار لیا، گھر سے ماں کی ممی شدہ لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In